امام صادق علیہ السلام کی مختصر سوانح حیات

Sun, 04/16/2017 - 11:16

خلاصہ:اس مضمون میں امام صادق علیہ السلام کی مختصر سوانح حیات کو پیش کیا گیا ہے۔

امام صادق علیہ السلام کی مختصر سوانح حیات

حضرت جعفر ابن محمد ابن علی ابن الحسین ابن علی ابن ابی طالب (علیھم السلام) شیعوں کے چھٹے امام ہیں اور امیر المؤمنین (علیہ السلام) کی نسل سے پانچھویں امام ہیں۔ آپ کی کنیت ابو عبداللہ اور مشہور لقب صادق ہے۔ اس کے علاوہ جو القاب ہیں وہ صابر، طاھر، فاضل لیکن فقیہ اور محدث حضرات کہ جو شیعہ بھی نہیں تھے تو انہوں نے روایات نقل کرنے میں ان کی صداقت کو دیکھتے ہوئے ہمیشہ انہیں صادق کے لقب سے یاد کیا ہے اور شیعہ کے نقطۂ نظر سے تو سب کے سب امام صادق ہی ہیں اور ان کے زمانے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ آپ اتنے خوبصورت تھے کہ جو بھی آپ کی طرف دیکھتا تو بس دیکھتا ہی رہ جاتا ۔(۱)
ابن حجرعسقلانی آپ کے بارے میں یوں لکھتا ہے :الھاشمی العلوی ،ابوعبداللہ المدنی الصادق۔(۲)
اس کا کہنا ہے کہ اہل بیت (علیھم السلام ) میں سے علوم میں یہ ایک خاص فضیلت کے حامی تھے ۔(۳)
آپ کی ولادت ۸۳ ہجری ۱۷ ماہ ربیع الاول میں ہوتی ہے البتہ بعض نے ۸۰ ہجری بھی لکھی ہے ۔(۴)
اور۱۴۸ ہجری شوال کے مہینے میں آپ نے اس جہان کو الوداع کہہ دیا ۔(۵)
آپ کی کل عمر ۶۵ سال تھی ۔(۶)
ابن قتیبہ لکھتا ہے کہ :جعفر بن محمد کہ جن کی کنیت ابو عبداللہ ہے اور جعفر کے نام سے مشہور ہیں ۱۴۶ ہجری کو مدینہ سے جہان ابدی کی طرف رخصت ہو گئے ۔(۷)
امام کی ولادت سے شہادت تک امویوں میں سے دس لوگ حکومت پر آئے اور عباسیعوں میں سے دو لوگ حکومت پر آئے۔
بنی امیہ میں سے دس کے نام :مروان کا بیٹا عبدالملک ،عبدالملک کا بیٹا ولید،عبدالملک کا بیٹا سلیمان، عبد العزیز کا بیٹا عمر، عبدالملک کا بیٹا یزید، عبدالملک کا بیٹا ھشام، یزید کا بیٹا ولید، ولید کا بیٹا یزید، ولید کا بیٹا ابراہیم، محمد کا بیٹا مروان۔
عباسیوں کے نام : محمد کا بیٹا عبداللہ کہ جو معروف تھا سفاح کے نام سے، ابو جعفر منصور باللہ کہ جو معروف تھا دوانیقی کے نام سے اور یہی وہ خلیفہ تھا کہ جس نے امام (علیہ السلام) کو شھید کیا ۔
آپکو قبرستان بقیع میں اپنے بابا کے ساتھ دفن کیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالے جات
۱. مثنوی، دفتر پنجم، بیت 9-8.
۲. تهذیب التهذیب، ج 2، ص 103.
۳. تهذیب التهذیب، ج 2، ص 104.
۴. کشف الغمه، ج 2، ص 155.
۵. کشف الغمه، ج 2، ص 166.
۶. ارشاد، ج 2، ص 174.
۷. المعارف، ص 215.

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 45