امام جعفر صادق (علیہ السلام) کو تعلیم دینے کا بہتر موقع ملا

Sun, 07/09/2017 - 05:25
امام جعفر صادق (علیہ السلام) کو تعلیم دینے کا بہتر موقع ملا

دوسرے ائمہ طاہرین (علیہم السلام) کے زمانہ کے حالات علوم و حقائق کو ظاہر کرنے کے لئے زیادہ مناسب نہیں تھے اور رکاوٹیں زیادہ تھیں، لیکن کیونکہ حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) کی حیات مبارکہ بھی طویل تھی (تقریباً ۷۰ سال) اور زمانہ کے حالات بھی مناسب تھے، تو آپؑ نے علمی اور ثقافتی جدوجہد کرتے ہوئے لوگوں کو مختلف علوم کی تعلیم دی، ورنہ الہی ذمہ داری اور فریضہ کے مطابق تو سب معصومین (علیہم السلام) مکمل طور پر کوشش اور جدوجہد کرتے رہے تا کہ دین اسلام کا تحفظ اور لوگوں کی ہدایت کریں، لیکن ہر امامؑ کے سامنے طرح طرح کی رکاوٹیں پیدا کی گئیں جن کی وجہ سےان حضراتؑ سے لوگ بہترین طریقہ سے ہدایت حاصل نہ کرسکے، اس کے باوجود ہرمعصومؑ نے اپنی ذمہ داری ادا کردی اورزمانہ کے حالات کے مطابق ذمہ داریاں بھی مختلف تھیں۔ حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) جو اپنے دورِ امامت میں حقیقی اسلام کے علمدار تھے اور شیعہ ثقافت کو بالکل صحیح طور پر قائم کرنے والے تھے، اتنے الجھے ہوئے سیاسی ماحول میں بھی تقریباً چار ہزار افراد (الارشاد، ج2، ص179) نے آپؑ سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے آپؑ کی شاگردی اختیار کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(الارشاد، شیخ مفید، تحقيق مؤسسة آل البيت)

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 99