رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے چچا اور غزوہ احد کے شہید بزرگوارحضرت حمزہ بن عبدالمطلب کی کنیتیں ابوعُمارہ اور ابو یعْلی ہیں۔ انہیں "اسد اللہ" اور "اسدُ رسولِ اللہ" جیسے القاب دیئے گئے ہیں۔ حمزہ کے معنی "شیر" یا تیز فہمی کے ہیں۔