معاویہ کی خطا کو اجتہادی خطا کیسے کہا جائے گا اور ان کے اجتہاد پر کیا دلیل ہے؟ حالانکہ ان کو یہ حدیث پہنچ چکی تھی جس میں رسول اللہ ﷺ نے یہ فرمایا ہے : افسوس ابن سمیہ کو ایک باغی جماعت قتل کرے گی اور ابن سمیہ عمار بن یاسر ہیں اور ان کو حضرت معاویہ کے گروہ نے قتل کیا۔