عثمانی
03/23/2021 - 19:10
عثمانی فرقہ؛اسلام کا ایک سیاسی-مذہبی فرقہ تھا جو پہلی صدی ہجری کے نصف اول میں ابھرا تھا۔ عثمان کے قتل کے بعد ، صحابہ میں سے کچھ نے خلافت امیرالمؤمنین (علیہ السلام) کی مخالفت کی اسی وجہ سے یہ صحابہ بہت ساری جنگوں اور خون خرابے کا باعث بنے، چنانچہ ابتدائے اسلام کی تبدیلیاں کچھ اس طرح آگے بڑھتی رہیں کہ امامت کی حقیقت آہستہ آہستہ عام لوگوں سے پوشیدہ ہوتی گئی۔بلاشبہ ، عثمانی فرقے نے فکری اور سیاسی طور پر اسلامی معاشرے میں بڑا ہی حسّاس کردار ادا کیا ہے ، جس کی وضاحت کے لیے یہ مضمون ایک کوشش بھر ہے۔