اہل سنت والجماعت کا مختص
08/04/2019 - 12:07
جب ہم اہل سنت و جماعت کے لفظی استعمالات کو تاریخی لحاظ سے دیکھتے ہیں تو ہمیں بہت سے نکات کی جانب توجہ کرنی چاہئے؛موجودہ دور میں اہل سنت و جماعت اور دوسرے گروہوں کے درمیان عملی طور پر صدر اسلام کےخلفاء کی تقسیم بندی میں فرق نظر آتا ہے؛ اس طرح سے کہ اہل سنت و جماعت خلفاءکی خلافت کی مشروعیت پر اتفاق نظر رکھتے ہیں؛جبکہ شیعوں میں سے خاص طور پر امامیہ اور اسماعیلیہ حضرت علی علیہ السلام کو [[رسول اللہ]]کا بلا فصل جانشین سمجھتے ہیں ۔