عمل صالح

ایمان و عمل صالح اور وہ لوگ جو گھاٹے میں نہیں
05/02/2022 - 19:28

صدرِ اسلام میں خوارج کی طرز فکر یہی تھی اور آج بھی کچھ لوگ یہی خیال و گمان کرتے ہیں کہ بنیادی چیز عمل ہے اور ایمان کا ہونا یا نہ ہونا اہمیت نہیں رکھتا۔اور اسی لیے کہتے ہیں کہ دنیا کے کسی بھی گوشے میں اگر لوگ عمل کے اعتبار سے ویسے ہی ہوں جیسے ایک اچھے مسلمان ہوتے ہیں تو یہ لوگ اگرچہ خدا کو نہ بھی پہچانتے ہوں اور قیامت پر ایمان نہ رکھتے ہوں تب بھی چونکہ ان کا عمل  اچھا ہے اس لیے وہ ساری چیزیں جس کی طرف انبیاء دعوت دیتے ہیں یعنی دنیا اور آخرت کی سعادت پر یہ لوگ بھی فائز ہیں(اور انکے اور وہ مؤمنین جو عمل صالح انجام دیتے ہیں کے درمیان) کوئی فرق نہیں ہے؛اور ایمان بس مقدمہ ہے۔

تقویٰ کی حقیقت
03/17/2019 - 19:03

تقویٰ کا مصدر وقایہٰ ہے، جس کے معنی ہیں حفاظت اور پرہیزگاری۔ شرعی اصطلاح میں خود کو ہر اس چیز سے روکنا جو آخرت کے لیے نقصان دہ ہو، باالفاظِ دیگر اوامر و نواہی میں اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے پرہیز کرنا تقویٰ ہے چنانچہ حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) سے جب تقویٰ کے معنی دریافت کیے گئے تو آپ نے فرمایا :اَنْ َ لایَفْقُدُکَ حَیْثُ اَمَرَکَ وَ َ لا یَدَاکَ حَیْثُ نَهَاکَ؛"جہاں حکمِ خدا ہے وہاں سرِ تسلیم خم کر دو اور جہاں نہی خداوندی ہے وہاں سے دُور رہو"۔[سفینة البحار جلد ۳ ص ۶۷۸]

Subscribe to عمل صالح
ur.btid.org
Online: 29