کربلا کے ہر کردار میں یہ خصوصیت ہے کہ انسان جس بھی کردار کا احوال پڑھے یا مصائب سُنے تو ایک لمحے کیلئے دل میں یہ خیال پیدا ہوتا ہے کہ شاید وہ سب سے زیادہ رقت اسی کردار کے ذکر پر محسوس کررہا ہے،اس سے قطع نظر ہر کردار میں موجود عبرت ہمیں دعوت فکر و نظر دیتی نظر آتی ہے۔