امام علی نقی علیہ السلام

02/24/2020 - 19:50

امام علی نقی علیہ السلام:

«إِنَّ اللّهَ جَعَلَ الدُّنْيا دارَ بَلْوى وَ الاْخِرَةَ دارَ عُقبى...»

بے شک اللہ نے دنیا کو امتحان کی جگہ اور آخرت کو نتیجہ کی جگہ قرار دیا ہے۔

[تحف العقول: 483]

02/24/2020 - 19:44

امام علی نقی علیہ السلام:

«... وَ مَنْ كانَ عَلى بَيِّنَة مِنْ رَبِّهِ هانَتْ عَلَيْهِ مَصائِبُ الدُّنْيا  وَ لَوْ قُرِضَ وَ نُشِرَ»

اور جو شخص اللہ کے دین پر ثابت قدم رہے، دنیا کی مشکلات اس کے لئے آسان ہوجائیں گی، اگرچہ قیچی سے کاٹا جائے اور ریزہ ریزہ کیا جائے۔

02/24/2020 - 19:41

امام علی نقی علیہ السلام:

«اُذکُر حَسَراتِ التَّفریطِ بِأَخذِ تَقدیمِ الحَزمِ»

گذشتہ کوتاہیوں کی حسرتوں کو، پختہ ارادوں سے جبران کرو۔

[بحار الأنوار : 78/370/4]

02/24/2020 - 19:37

امام علی نقی علیہ السلام:

«اَلنّاسُ فی الدُّنْیا بِالأَمْوالِ وَ فی الآخِرَة بالأَعْمال.»

لوگ دنیا میں مال کے ذریعہ تولے جاتے ہیں  اور آخرت میں اعمال کے ذریعہ تولے جائیں گے۔

[بحارالأنوار، ج78، ص368]

02/24/2020 - 19:35

امام علی نقی علیہ السلام:

«الغَضَبُ عَلى مَن لاتَملِكُ عَجزٌ و عَلى مَن تَملِكُ لَومٌ»

جس پر تم طاقت نہیں رکھتے اس پر غصہ کرنا، ناتوانی ہے اور جس پر تم طاقت رکھتے ہو، اس پر غصہ کرنا، پستی ہے۔

(مستدرك الوسائل، ج 12، ص 11)

02/17/2020 - 20:15

امام علی نقی (علیه السلام)
«الحِكمَـةُ لا تَنْجَـعُ في الطِّباعِ الفاسِدَةِ»
(بحار الأنوار: 78/370/4)
حکمت، فاسد دلوں میں اثر نہیں کرتی۔

خودپسندی کا نتیجہ
08/25/2018 - 19:39

امام علی نقی علیہ السلام:
« مَنْ رَضِىَ عَنْ نَفْسِهِ كَثُرَ السّاخِطُونَ عَلَيْه ِ»
جو شخص خود سے راضی ہوجائے اس پر غضب کرنے والے زیادہ ہوجاتے ہیں۔
(منتهی الامال، ج 2، ص 480)

Subscribe to امام علی نقی علیہ السلام
ur.btid.org
Online: 31