امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں : كانَ رَسُولُ اللّه صلي الله عليه و آله لايُؤْثِرُ عَلَى الصَّلوةِ عِشآءً وَلا غَيْرَهُ وَ كانَ اِذا دَخَلَ وَقْتُها كَاَنَّهُ لايَعْرِفُ اَهْلاً وَ لا حَميما.(1)
رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ سلم کسی بھی چیز کو چاہے رات کا کھانا ہو یا کوئی اور چیز، نماز پر ترجیح نہی دیتے تھے ، جب نماز کا وقت اجاتا تو وہ نہ اپنے رشتہ داروں کو پہچانتے تھے اور نہ کسی دوست کو ۔
اس حدیث مبارک میں نماز اول وقت پڑھنے کی تاکید کی جا رہی ہے کیونکہ نماز دین کا ستون ہے اور خداوند متعال سے قریب ہونے کا بہترین راستہ ہے
ویسے تو نماز کی فضیلت میں بے شمار آیتیں اور حدیثیں موجود ہیں پر ہم صرف یہاں امام جعفر صادق علیہ السلام [2] کی اس حدیث کو بیان کرے گے کہ جب انسان کا حساب و کتاب ہو گا تو اس سے سب سے پہلے نماز کے بارے میں سوال کیا جائے گا اگر نماز قبول ہے تو سارے اعمال قبول ہو جائے گے اور اگر نماز قبول نہیں ہے تو کوئی بھی اعمال قبول نہیں ہو گا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ :
1: سنن النبی ص 268.
2: من لا یحضره الفقیه، ج1، ص208.
Add new comment