اسلامو فوبیا کے ذریعہ ھندوستان کی پرامن فضا کو مسموم بنانے کی سازش

Wed, 03/23/2022 - 19:08
عباس مھدی حسنی

وطن عزیز ھندوستان میں مغرب کی اندھی تقلید میں 
بعض سیاسی پارٹیاں اپنا الو سیدھا کرنے کے لئے محبت کے بجائے نفرت کا ماحول بناکر پر  امن اور پیار و محبت سے لبریز فضا کو مسلسل نفرت انگیز اور نا امن بنانے کی سازشیں رچ رہی ہیں اور بعض بھولے بھالے عوام کے جذبات کا غلط استعمال کر رہی ہیں-

حالیہ دنوں میں کشمیر فائلس نامی فلموں کی سیریز کا سلسلہ شروع ہوا- ریلیز شدہ فلم میں حقائق کی پردہ پوشی کرتے ہوئے دین اسلام اور مسجد و مدرسه وغیرہ کو منفی انداز میں پیش کیا گیا ہے-مسلمانوں کو پنڈتوں کا دست نگر دکھایا گیا ہے- البتہ پنڈت خواتین کو سر ڈھکے دکھایا گیا ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ پہلے ہندوؤں میں بھی ایک قسم کا حجاب تھا لیکن مغربی عریانیت اور بے حیائی کی تاثیر  ہندوستانی خواتین کو اپنے رنگ میں رنگتی چلی گئی جسکے برے نتائج و اثرات سب کے لئے عیاں ہے-

  اس فیلم میں تاریخی حقائق کو منحرف کرکے' اسلام دشمنی اور سیاسی مفادات کے تحت مسلمانوں کو دہشت گرد بتایا گیا ہے- جب کہ اسلام اور حقیقی مسلمانوں نے ہمیشہ امن و آشتی کا پیغام دیا ہے-

مجھے حیرت ہے،ان دانا و بینا افراد پر جو اس طرح کی تحریف شدہ اور  من گھڑت کہانیوں پر  یقین کر لیتے ہیں- اسلام کا عمیق مطالعہ رکھنے والے کسی بھی اہل علم و دانش کے لئے اسلام اور حقیقی مسلمانوں کا امن پسند ہونا روز روشن کی طرح واضح ہے ۔لفظ اسلام' سلم سے ماخوذ ہے جسکے معنی امن و سلامتی کے ہیں-

 قرآن اور رسول و آل رسول (ص) کی سنت و سیرت طیبہ سے یہ بات ثابت ہے کہ مخالفوں کے ساتھ بھی حتیٰ الامکان رواداری برتنی چاہئے البتہ جان'مال اور ناموس پر حملہ کی صورت میں سب پر دفاع واجب ہے اور اس راہ میں جان بحق ہونے والے شہید کا درجہ رکھتے ہیں-

اسی طرح ایک فیلم کے ٹریلر میں امام خمینی (رہ) کی شخصیت کشی عالم اسلام' شیعہ مسلمان اور دنیا کے پاک طینت انسانوں کے لئے ناقابل برداشت ہے-ہر شریف انسان امام خمینی رہ کی عزت کرتا ہے اور انکا نام احترام سے لیتا ہے-
 آنکی عظیم شخصیت کسی بھی صاحب علم و بصر سے پوشیدہ نہیں ہے-  

آپ خوبیوں کا مظہر تھے-اپ نے ہمیشہ دنیا والوں کو امن و محبت کا پیغام دیا-مادیت سے خستہ انسانیت کو معنویت سے آشنا کرایا-مستضعفین کے دلوں میں امید کی روح پھونکی چونکہ آپکا نام روح اللہ تھا- آپ مظلومون کے مددگار اور  ظالموں کے مقابلہ میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئے-

آپ اسلام مجسم ' ولی خدا'عارف کامل اور ہر نیک صفت کی تجلی گاہ تھے-کسی بھی فرد کے ذریعہ کسی بھی شکل میں آپ کی شخصیت کشی اسکی  خباثت نفس اور شیطان صفتی کی علامت ہے-

 آپ کی شخصیت پر حملہ انسانیت اور عالم اسلام خصوصاً ملت تشیع پر حملہ کے مترادف ہے-جو کسی بھی شریف انسان سے بعید ہے-

ملک کے شرپسند عناصر' عالمی استکبار کی اسلام اور انسان دشمن سازشوں کے تحت  ہمارے ملک ہندستان کی گنگا جمنی تہذیب کو نشانہ بنا ہوئے ہیں اور نفرت کے توے پر سیاسی مفادات کی روٹیاں سینکنے کا بازار گرم ہے-

ریلیز شدہ فیلم میں اسلام کو دہشتگرد دین کے عنوان سے پیش کیا گیا ہے اور ایک ٹریلر میں امام خمینی رہ کی شخصیت کو منفی انداز میں دکھایا گیا ہے- 

اہل انصاف سے نہ حقیقی اسلام کی انسان ساز نورانی تعلیمات پوشیدہ ہیں اور نہ امام خمینی رہ کی مثبت اور  جامع' الہی اور معنوی شخصیت مخفی ہے-

اس فیلم کے ذریعہ دنیا کے تمام مسلمانوں اور نیک اور پاک سرشت انسانوں کو بہت زیادہ دلی تکلیف پہونچی ہے ہم سب  شدید الفاظ میں اس گھنونی سازش کی  مذمت  کرتے ہیں اور عزیز ملک ھندستان کی عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سلسلہ میں فوری طور پر مستحکم اقدام کرے تاکہ دنیا کے اربوں لوگوں کے کرب زدہ قلوب کیلئے مرہم بن سکے اور ملک میں قائم شدہ امن و محبت کی فضا بھی برقرار رہے نیز مستقبل میں بھی ہر قسم کے نفرتیں پیدا کرنے اور اسے بڑھاوا دینے والے امور کی روک تھام ہو-

تحریر: مولانا ڈاکٹر سید عباس مھدی حسنی
قم المقدسہ (ایران)

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 95