خلاصہ: ماہ رمضان میں خدا سے قربت حاصل کرنے کے بہت زیادہ راستے موجود ہیں، قرآن اور اھل بیت(علیہم السلام) کے راستے پر چلنا سب سے بہترین راستہ ہے۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ماہ رمضان میں نماز، روزے، دعاؤں اور زیارتوں سے انسان کے دل نرم ہو جاتے ہیں، روح اور جان پاک ہو جاتی ہے۔ یہ سب اس لیئے تاکہ پاک پیغام کو دریافت کرنے کے لیئے پاک ظرف تیار کیا جائے۔ خدا کا پیغام پاک و طاہر ہے لہذا اب جس دل میں اسکو جانا ہے اسکا بھی پاک ہونا ضروری ہے، آپ اگر ایک گندے ظرف میں صاف و شفاف پانی ڈالیں گے تو ظرف میں جاتے ہی گندا ہو جاۓ گا اور پینے لائق نہیں رہے گا۔
ماہ مبارک رمضان کا پیغامِ ہے کیا؟
ماہ مبارک رمضان کا اہم ترین پیغامِ ’’قرآن اور اہلبیت(علیہم السلام)‘‘ ہیں۔
لہذا رمضان المبارک میں ہم کو قرآن اور اہلبیت (علیہم السلام) کی معرفت پر خاص توجہ دینا چاہیئے۔ قرآن پر توجہ اس لیئے کہ رمضان قرآن کی بہار ہے:«لِكُلِّ شَيْءٍ رَبِيعٌ وَ رَبِيعُ الْقُرْآنِ شَهْرُ رَمَضَان؛ ہر چیز کے لئے بہار ہے اور قرآن کی بہار ماہ رمضان ہے»[اصول كافي، ج:۲، ص:۶۳۰]
اور اہلبیت (علیہم السلام) کی معرفت اس لئے کہ رمضان کی حقیقت شبِ قدر ہے اور شب قدر کی حقیقت اہلبیت(علیہم السلام) بالخصوص امام زمانہ(عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف)۔
اگر ہم ماہ رمضان میں ان دونوں سے متمسک رہے تو یقیقنا اس مہینے سے پوری طریقے سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
*اصول کافی، محمد ابن یعقوب کلینی، دار الكتب الإسلامية، تھران، ۱۴۰۷ق۔
Add new comment