ماہ رمضان کو کیوں سب سے افضل مہینہ کہا گیا ہے

Sun, 05/10/2020 - 16:10

خلاصہ: ماہ رمضان میں ایسی صفات اور خصوصیات پائی جاتی ہیں جن کی وجہ سے ماہ رمضان کو دوسرے مہینوں سے افضل قرار دیا گیا ہے۔

ماہ رمضان کو کیوں سب سے افضل مہینہ کہا گیا ہے

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     رسول خدا(صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) نے شعبان کےآخری جمعہ کو خطبہ شعبانیہ ماہ رمضان کی فضیلت کو بتاتے ہوئے ارشاد فرمایا:«شَهْرٌ هُوَ عِنْدَ اللَّهِ أَفْضَلُ الشُّهُورِ؛ ماہ رمضان ایسا مہینہ ہے جو اللہ کے نزدیک سب مہینوں سے افضل ہے»[بحار الانوار، ج۹۳، ص:۳۴۶‏]۔
     رسول خدا(صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم)  کے اس فرمان سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ماہ رمضان میں ایسی صفات اور خصوصیات پائی جاتی ہیں جن کی وجہ سے آپ نے ماہ رمضان کو دوسرے مہینوں سے افضل قرار دیا، ایک اور جگہ ماہ رمضان کی فضیلت کو بیان کرتے ہوئے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)، امیرالمومنین علی(علیہ السلام) سے فرمایا:«أمّا سَيِّدُ الشُّهورِ فَشَهرُ رَمَضانَ، وأمّا سَيِّدُ الوَصِيِّينَ فَأَنتَ يا عَلِيُّ؛ مہینوں کا سردار ماہ رمضان ہے، اور وصیوں کے سردار آپ ہیں یا علی»[إثبات الهداة بالنصوص و المعجزات، ج۳، ص:۸۹‏]، ایک اور جگہ آپ نے فرمایا:«لا يَكونَنَّ شَهرُ رَمَضانَ عِندَكُم كَغَيرِهِ مِنَ الشُّهورِ، فَإِنَّ لَهُ عِندَ اللّه ِ حُرمَةً وفَضلاً عَلى سائِرِ الشُّهورِ؛ ماہ رمضان تمہاری نظر میں دوسرے مہینوں کی طرح نہ ہو، کیونکہ اس کی حرمت اور فضیلت دوسرے مہینوں سےزیادہ ہے»[بحار الانوار، ج۹۳، ص:۳۴۰‏]۔
     امام علی(علیہ السلام) نے مسجد کوفہ میں ماہ رمضان کے پہلے دن خطبہ دیتے ہوئے فرمایا:«أيُّهَا النّاسُ، إنَّ هذَا الشَّهرَ شَهرٌ فَضَّلَهُ اللّه ُ عَلى سائِرِ الشُّهورِ كَفَضلِنا أهلَ البَيتِ عَلى سائِرِ النّاسِ؛ اے لوگو! بیشک یہ مہینہ ایسا مہینہ ہے جسے اللہ نے دوسرے مہینوں پر فضیلت دی ہے جیسے ہم اہل بیت کو دوسرے لوگوں پر فضیلت دی ہے»۔[فضائل الأشهر الثلاثة، ص:۱۰۸]۔
    ان احادیث کی روشنی میں یہ بات واضح ہے کو ماہ رمضان کو کیوں سب سے بافصیلت مہینہ کہا گیا ہے۔

*إثبات الهداة بالنصوص و المعجزات، شيخ حر عاملى‏، بیرت، ۱۴۲۵ھ۔
*بحارالانور، محمد باقر مجلسی، دار إحياء التراث العربي‏، دوسری چاپ، بیروت، ۱۰۳ھ ق۔
*فضائل الأشهر الثلاثة. ابن بابویہ، كتاب فروشى داورى‏، قم، ۱۳۹۶ھ ق۔

 

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 17 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 44