ماہ مبارک رمضان کو اللہ کا مہینہ کیوں کہا جاتا ہے؟

Tue, 04/21/2020 - 14:49

خلاصہ: ماہ مبارک رمضان کو جو اللہ کا مہینہ کہا گیا ہے او اس عظمت اور بلندی اور دوسری وجوھات کو دیکھتے ہوئے رکھا گیا ہے۔

ماہ مبارک رمضان کو اللہ کا مہینہ کیوں کہا جاتا ہے؟

بسم اللہ الرحمن الرحیم
ہم سب کے ذھنوں میں یہ بات آسکتی ہے کہ خاص طور پر ماہ مبارک رمضان کو اللہ کا مہینہ کیوں کہا گیا ہے تو اس کے جواب میں ہم ماہ مبارک رمضان کا اللہ کا مہینہ ہونے کی مختلف وجوہات کو اس طریقے سے بیان کرسکتے ہیں:
۱۔ ماہ رمضان، اللہ کی رحمت اور کرم کی شمولیت کی وجہ سے دوسرے مہینوں پر خاص فضیلت کا حامل ہے۔
۲۔ اس مبارک مہینہ میں قرآن کو نازل ہوا ہے جس کے بارے میں قرآن کی آیت نازل ہوئی:«شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِّنَ الْهُدَىٰ وَالْفُرْقَانِ[سورۂ بقرہ، آیت:۱۸۵] ماسِ رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا ہے جو لوگوں کے لئے ہدایت ہے اور اس میں ہدایت اور حق و باطل کے امتیاز کی واضح نشانیاں موجود ہیں»۔
۳۔ سب مہینے اور سب اوقات اللہ کی مخلوق ہیں، مگر ماہ رمضان کی اللہ سے نسبت دینے سے اس مہینہ کی عظمت اور فضیلت ظاہر ہوتی ہے، جیسا کہ سب جگہیں اللہ کی مخلوق ہیں، لیکن خانہ کعبہ کو خاص فضیلت کی وجہ سے بیت اللہ کہا جاتا ہے اور اس کے بارے میں خدوند متعال بھی ارشاد فرمارہا ہے:«وَعَهِدْنَا إِلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ أَن طَهِّرَا بَيْتِيَ لِلطَّائِفِينَ وَالْعَاكِفِينَ وَالرُّكَّعِ السُّجُودِ[سورۂ بقرہ، آیت:ٍ۱۲۵] اور ابراہیم علیھ السّلام و اسماعیل علیھ السّلام سے عہد لیا کہ ہمارے گھر کو طواف اور اعتکاف کرنے والوںاو ر رکوع و سجدہ کرنے والوں کے لئے پاک و پاکیزہ بنائے رکھو»۔
۴۔ ماہ رمضان میں شب قدر ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے، سورہ قدر میں خداوند متعال نے فرمایا ہے:«لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِّنْ أَلْفِ شَهْرٍ[سورۂ قدر، آیت:۳] شبِ قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے»۔
۵۔ امام سجاد(علیہ السلام) ماہ رمضان کو وداع کرتے وقت جو دعا پڑھ رہے ہیں اس میں ماہ رمضان کو اللہ کا مہینہ کہہ رہے ہیں اور اس کی صفات کو بیان فرمارہے ہیں، آپؑ فرماتے ہیں:«السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا شَهْرَ اللَّهِ الْأَكْبَرَ وَ يَا عِيدَ أَوْلِيَائِهِ الْأَعْظَمَ السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا أَكْرَمَ مَصْحُوبٍ مِنَ الْأَوْقَاتِ وَ يَا خَيْرَ شَهْرٍ فِي الْأَيَّامِ وَ السَّاعَات؛ تجھ پر سلام اے اللہ کے سب سے بڑے مہینے اور اے اللہ کے دوستوں کی سب سے بڑی عید۔ تجھ پر سلام اے اوقات میں بہترین رفیق اور دنوں اور ساعتوں میں بہترین مہینے»[بحارالانوار، ج:۹۵، ص:۱۷۴]۔
*بحار الانوار، محمد باقر مجلسی، دار إحياء التراث العربي‏، بیروت، دوسری چاپ، ۱۴۰۳ھ۔ 

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 6 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 34