ایسی عورت جو زبان سے اپنے شوہر کو تکلیف پہنچاتی ہو اسکے لیے بدترین عذاب ہے۔
قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم :أیما امرئة آذت زوجها بلسانها ، لم یقبل الله عزّ و جلّ منها صرفاً و عدلاً ولا حسنة من عملها حتی ترضیه و ان صامت نهارها و قامت لیلها ، و اعتقت الرقاب و حملت علی جیاد الخیل فی سبیل الله و کانت فی اوّل من یرد النار؛ رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا :ایسی عورت جو اپنے شوہر کو زبان سے تکلیف پہنچاتی ہو خداوند متعال اس کی کسی نیکی کو اس وقت تک قبول نہیں کرتا جب تک وہ اپنے شوہر کو راضی نہ کرلے اگرچہ دن روزے سے اور پوری رات عبادت الٰھی میں گذارے اور خدا کی راہ میں کتنے غلام آزاد کروائے اور کتنے ہی گھوڑے صدقے میں دے دے سب سے پہلے اسے جہنم میں ڈالا جائے گا۔[من لا یحضرہ الفقیہ ٤ : ٨ ؛ امالی شیخ صدوق : ٥١٥ ؛ مکارم الاخلاق ١ : ٤٦٣]
زبان پر کنٹرول کا رول ایک خوشگوار ازدواجی زندگی میں بہت ہی زیادہ اہم ہے اگر زبان پر کنٹول نہیں ہے تو گھر جہنم بن جاتا ہے جس خدا بہت غضبناک ہوتا ہے۔
Add new comment