سعودی عرب، کورونا کے شور میں سیاسی گرفتاریاں 

Sat, 04/04/2020 - 19:41
سعودی عرب، کورونا کے شور میں سیاسی گرفتاریاں 

سعودی عرب میں کورونا کے ہنگامے میں سیاسی مخالفین کی گرفتاری کا سلسلہ تیز ہوگئی ہے۔ ٹوئٹر پر اظہار رائے کے قیدی کے نام سے فعال بیچ کے مطابق سعودی عرب میں پچھلے چند روز کے دوران مزید نو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں کچھ صحافی اور سیاسی کارکن بھی شامل ہیں۔ 
یہ گرفتاریاں ایسے وقت میں عمل میں لائی جا رہی ہیں جب سعودی عرب کی رائے عامہ کورونا وائرس کے حوالے سے جاری معاملات میں الجھی ہوئی ہے۔ بعض خبروں کے مطابق سعودی دربار سے وابستہ افراد نے اپنے ٹوئٹس میں سوشل میڈیا پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کرنے والے معروف سعودی شہریوں کو دھمکیاں بھی دی ہیں۔ دوسری جانب بین الاقوامی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے دنیا میں قیدیوں کے درمیان کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔  سعودی عرب میں بن سلمان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے آمریت مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن میں شدت پیدا ہوئی ہے اور اب تک دسیوں صحافیوں، علما‏ئے کرام، شعرا اور انسانی اور شہری حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والوں کو گرفتار اور ان  میں سے بہت سوں کو سزائے موت بھی دی جا چکی ہے۔ 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 87