صلوات فاطمی

Sun, 02/16/2020 - 15:42

خلاصہ: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا پر صلوات پڑھنے کا ثواب بہت زیادہ ہے۔

صلوات فاطمی

 

بہترین اور افضل ترین عبادتوں میں سے ایک عبادت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  پر اور ان کی  آل الاطہار پر صلوات پڑھنا ہے یہ عبادت قرآن سے ثابت ہے ارشاد خداوندی ہے  إِنَّ اللَّـهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا(احزاب آیت ٥٦) بیشک اللہ اور اس کے ملائکہ رسول پر صلٰوات بھیجتے ہیں تو اے صاحبانِ ایمان تم بھی ان پر صلٰوات بھیجتے رہو اور سلام کرتے رہو۔
پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم ایک روایت میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا پر صلوات پڑھنے والے کا دنیاوی فائدے سے ماسوا اخروی فائدہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس کے مقام و منزلت کو اجاگر کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں:  يَا فَاطِمَةُ مَنْ صَلَّى عَلَيْكِ غَفَرَ اَللَّهُ لَهُ وَ أَلْحَقَهُ بِي حَيْثُ كُنْتَ مِنَ اَلْجَنَّةِ؛ اے فاطمہؑ! جو آپ پر صلوات بھیجے گا اللہ اس کی مغفرت فرمائے گا اور اُسے جنت میں، جہاں میں رہوں گا، مجھ سے ملحق کر دے گا۔
(کشف الغمة في معرفة الأئمة , جلد 1 , صفحه 472)
شیخ جعفر آقا مجتہدی (ر۔ہ) جو ایک عارف مجتھد تھے ہمیشہ لوگوں سے فرماتے تھے کہ بی بی دوعالم حضرت فاطمہ زہرا پر (صلوات فاطمی) کم سے کم ١٣٥ مرتبہ( کہ جو ان کے نام "فاطمہ" کے نام کی عدد کے برابر ہے)  صلوات پڑھا کرو کہ ان پر صلوات پڑھنے کی برکتیں اور فوائد ساری برکتوں اور فوائد سے ہٹ کر ہیں۔
آیت اللہ علی معصومی میں فرماتے ہیں ہیں کہ اگر کوئی چاہتا ہے کہ حاجات قبول ہو تو بیوی دوعالم حضرت فاطمہ زہرا پر ٥٣٠  مرتبہ صلوات پڑھنے کے بعد بعد اپنی حاجات کو بارگاہ خداوندی میں پیش کرے حتما اس کی تمام حاجات قبول ہوں گی(در محضر افلاکیان ص۲۵۷)
صلوات فاطمی
« اَللّهُمَّ صَلِّ عَلی فاطِمَة وَ اَبیها وَ بَعْلِها وَ بَنیها وَ سِرِّ الْمُسْتَوْدَعِ فیها بِعَدَدِ ما اَحَاطَ بِهِ عِلْمُکَ »

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 12 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 72