خلاصہ: امام حسین(علیہ السلام): اگر خدا مجھے دسیوں بیٹے بھی عطا کریگا تو میں انکا نام علی رکھونگا۔
حضرت علي اكبر (علیہ السلام) امام حسیین(علیہ السلام) کے فرزند تھے، ایک روایت کے مطابق ۱۱، شعبان سنہ۳۳ ہجری کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے۔
روایت ہے کہ حضرت علی اکبر(علیہ السلام) ایک روز اپنے والد گرامی حضرت حسین بن علی(علیہ السلام) کا پیغام پہنچانے مدینہ کے اموی گورنر کے پاس گئے۔
والی نے پوچھا: آپ کا نام کیا ہے؟
آپ نے فرمایا: علی
پوچھا: آپ کے بھائی کا نام کیا ہے؟
آپ نے فرمایا: علی
علی کا دشمن اور علی کے نام کا دشمن گورنر غضبناک ہوا اور کہا: علی علی علی، "ما یرید ابوک" آپ کے والد چاہتے کیا ہیں کہ اپنے تمام بیٹوں کا نام علی کے نام پر رکھتے ہیں؟
علی اکبر(علیہ السلام) والد کی خدمت میں حاضر ہوئے اور پورا ماجرا سنایا تو امام حسین(علیہ السلام) نے فرمایا: خدا کی قسم اگر اللہ تعالی مجھے دسیوں بیٹے بھی عطا فرمائے سب کے نام علی رکھوں گا اور اگر دسیوں بیٹیاں عطا فرمائے تو سب کے نام فاطمہ رکھوں گا۔*اصول *کافی، محمد ابن یعقوب کلینی، ج:۶، ص:۱۹، دار الكتب الإسلامية، تھران، ۱۴۰۷ھ۔
Add new comment