ماہ رجب کی فضیلت اور عظمت

Sun, 03/03/2019 - 16:49

خلاصه:رجب کا مہینہ انتہائی عظمت والا مہینہ ہے کہ جس میں خدا کی بے انتہا رحمت ابر بہاری کی طرح برستی ہے اور اس کے اعمال خصوصی جزا اور پاداش اور دوگنے ثواب کے حامل ہیں۔

رجب کی عظمت اور فضیلت

ماہ رجب کی بے شمار عظمت و فضیلت کا ائمۂ معصومین علیہم السلام کی احادیث میں بڑی تعداد میں مشاہدہ کیا جا سکتا ہے، یہی وجہ ہے اہل عرفان اور راہ حق کے متلاشی اس مہینے کے شب و روز سے استفادہ کرتے ہوئے خدا سے زیادہ مانوس ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔
اس مھینہ کی عظمت کو اجاگر کرتے ہوئے رسول اسلام اس طرح ارشاد فرماتے ہیں:
إنَّ اللّهَ تَعالى نَصَبَ فِي السَّماءِ السّابِعَةِ مَلَكا يُقالُ لَهُ : الدّاعي ، فَإِذا دَخَلَ شَهرُ رَجَبٍ يُنادي ذلِكَ المَلَكُ كُلَّ لَيلَةٍ مِنهُ إلَى الصَّباحِ : طوبى لِلذّاكِرينَ! طوبى لِلطّائِعينَ!
 ويَقولُ اللّهُ تَعالى :........(الإقبال : ج ۲ ص ۲۲۸)
الله تعالی نے ساتویں آسمان میں ایک فرشتہ کو مقرر کر کے رکھا ہے اسے "داعی" کہا جاتا ہے اور جب رجب کا مہینہ آتا ہے وہ فرشتہ رجب کے تمام راتوں میں یہ ندا دیتا رہتا ہے " کتنا خوش نصیب ہے اس ماہ میں ذکر خدا کرنے والے ؛ کتنا خوش نصیب ہے اطاعت کرنے والے"
اور اللہ سبحانہ تعالی فرماتا ہے کہ میں اسکا ھمنشین ہوں جو اس ماہ میں میرا بمنشین ہوتا ہے
اسکا مطیع ہوں جو میری اطاعت کرتا ہے
اس شخص کو بخش دیتا ہوں جو مجھ سے بخشش طلب کرتا ہے
اسے جواب دیتا ہوں جو مجھے پکارتا ہے
اسے عطا کرتا ہوں جو مجھ سے مانگتا ہے
اور اسے ھدایت کرتا ہوں جو مجھ سے ہدایت طلب کرتا ہے۔
اور اس مہینے کو میں نے اپنے اور بندوں کے درمیاں ایک رسی قرار دیا ہے جو بھی اس رسی کے ساتھ تمسک کرے اور اسے تھام لے وہ مجھ تک پہونچے گا۔

.........................................

ابن طاووس، رضي الدين علي بن موسي بن جعفر السيد ابن طاووس (متوفاي664هـ)، الاقبال باالاعمال الحسنة فيما يعمل مرة في السنة، ج‏2، ص: 628، تحقيق: جواد القيومي الاصفهاني، ناشر : مكتب الإعلام الإسلامي، الطبعة الأولى 1416

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 8 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 55