مسیحی خبر نگار کی باحجاب رہنے پر دلیلیں

Sat, 12/29/2018 - 10:56

خلاصہ: حجاب کی اہمیت صرف اسلام میں نہیں ہے بلکہ دوسرے مذھبوں میں بھی اس کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔

مسیحی خبر نگار کی باحجاب رہنے پر دلیلیں

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     "غدی فرنسیس" مسیحی خبر نگار: میں گذشتہ کئی برسوں سے اسلامی ملکوں کا سفر کررہی ہوں، ان سب سفروں کے بعد میں یہ کہہسکتی ہوں کہ: میں اب حجاب(پردہ) کو پسند کرنے لگی ہوں کیونکہ اسلامی حجاب میں بہت زیادہ  فائدے  پائےجاتے ہیں جن میں سے بعض یہ ہیں:

۱. حجاب میں رہنے سے بالوں کو مرتب کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
۲. حجاب میں رہنے سے اس بات کی فکر نہیں رہتی کہ کونسا لباس میرے اوپر اچھا دکھتا ہے۔
۳. حجاب میں رہنے سے اپنے اندر ایک سکون کا احساس ہوتا ہے کیونکہ اس بات کا یقین ہوتا ہے کہ کوئی بھی آپ کی طرف متوجہ نہیں ہے۔
۴. میں یہ جانتی ہوں کہ " فمینیست" یہ کہتے ہیں کہ یہ ہمارا بدن ہے اور ہم آزاد ہیں، لیکن حقیقیت یہ ہے کہ معاشرہ بے عیب نہیں ہے اور دوسرے ہمیشہ ہمارے بدن اور لباس کو دیکھتے ہیں۔
۵. کبھی کبھی میں اس بات کی آرزو کرتی ہوں کہ کاش ہم مسیحی اپنے مذھبی لباس کی حفاظت کرتے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
12 + 4 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 53