Tue, 08/07/2018 - 15:55
خلاصہ: اگر وضو کرتے ہوئے، ہاتھ گیلی جگہ پر لگ جائے تو کیا وضو باطل ہوجاتا ہے، کیونکہ وضو والا پانی وضو سے باہر والے پانی کے ساتھ ملاوٹ ہوگیا ہے؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اگر وضو کرتے ہوئے، ہاتھ گیلی جگہ پر لگ جائے تو کیا وضو باطل ہوجاتا ہے، کیونکہ وضو والا پانی وضو سے باہر والے پانی کے ساتھ ملاوٹ ہوگیا ہے؟
جواب:
آیت اللہ خامنہ ای: اگر ہاتھ اور منہ کو دھوتے وقت ہو تو کوئی حرج نہیں ہے، لیکن اگر بائیں ہاتھ کو دھونے کے بعد ہو اور اسی ہاتھ سے سر یا پاؤں کو مسح کرنا چاہے تو حرج ہے۔
آیت اللہ وحید خراسانی: سر اور پاؤں کا مسح، وضو کے اس پانی سے جو ہتھیلی پر ہے کرنا چاہیے اور اگر ہتھیلی کا پانی کسی اور پانی سے مخلوط اور ملاوٹ ہوجائے تو اس سے مسح کرنا صحیح نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
[ماخوذ از: http://www.askahkam.ir]
Add new comment