زیارت کا مفہوم

Tue, 07/31/2018 - 20:31

خلاصہ: اس مضمون میں زیارت کے لغوی معنی اور زیارت کے بارے میں چند دیگر نکات بیان کیے جارہے ہیں۔

زیارت کا مفہوم

بسم اللہ الرحمن الرحیم
زیارت عبادتی عمل ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ دینی راہنماؤں کی بارگاہ میں یا ان کے روضوں کے پاس حاضری دینا یا مقدس یا محترم جگہ کو خراج عقیدت پیش کرنے اور معنوی فیض حاصل کرنے کے لئے دیکھنا۔ زیارت ہمیشہ سے اسلام کے قابل تحسین اعمال میں سے رہی ہے اور مسلمان اس کی طرف توجہ کرتے رہے ہیں۔ جیسا کہ رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) کا روضہ مبارک تب سے اب تک مسلمانوں کی زیارتگاہ ہے۔
زیارت شیعوں کی نظر میں خاص مقام، معنوی نتائج اور بہت ثواب کی حامل ہے۔ شیعہ کی ثقافت میں زیارت کا اس قدر عظیم مقام ہے کہ زیارت شیعوں کے صفات اور ان کی نشانیوں میں سے شمار ہوتی ہے۔
زیارت "زَور" سے ماخوذ ہے، یہ لفظ اصل میں کسی چیز سے رخ موڑنے کے معنی میں ہے۔ احمد ابن فارس کا کہنا ہے: زائر کو اس لیے زائر کہا جاتا ہے کہ جب تمہاری زیارت کے لئے آئے تو تمہارے علاوہ دوسروں سے رُخ موڑ لیتا ہے۔ [مقاییس اللغۃ، ج3، ص36، "زور"]۔ اسی لیے قیومی نے کہا ہے: زیارت کے معنی قصد اور توجہ کے ہیں۔ زیارت عام طور پر یہ ہے کہ انسان کسی کے احترام کے لئے اور اس سے مانوس ہونے کے لئے اس کی طرف جاتا ہے۔ [المصباح المنیر، "زور"]۔ نیز بعض کا کہنا ہے: یہ جو اولیاء اور بزرگوں کی ملاقات کو زیارت کہا جاتا ہے، اس لیے ہے کہ یہ کام، مادی اور دنیاوی لحاظ سے رُخ موڑ کر روحانیت کے عالَم کی طرف توجہ کرنا ہے، جبکہ زیارت کرنے والا اپنے جسم کے ساتھ طبعی ماحول میں موجود ہے۔
زیارت کے دو رُخ ہیں۔ ایک رُخ مومن آدمی ہے اور دوسرا رُخ ضروری نہیں ہے کہ کوئی انسان ہو، اسی لیے کعبہ کی دیدار کو  بھی زیارت کہا جاتا ہے۔ زیارت کرنے والے کو "زائر" اور زیارت ہونے والے کو "مَزور" کہا جاتا ہے اور جس جگہ کی زیارت کی جاتی ہے اسے "مَزار" کہتے ہیں اور جن الفاظ کے ذریعے معصومین (علیہم السلام) کی زیارت کی جاتی ہے، اسے "زیارت" کہا جاتا ہے، جیسے زیارت جامعہ کبیرہ، زیارت عاشورا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ جات:
[مقاییس اللغۃ، احمد ابن فارس]
[المصباح المنیر، قیومی]
[ادب فنای مقرّبان، آیت اللہ جوادی آملی حفظہ اللہ]

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
13 + 5 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 28