اذان میں حضرت علی علیہ السلام کی ولایت کی شہادت

Sat, 02/10/2018 - 18:21

اذان میں أشھد أن علیًّا ولي اللّہ کیوں کہتے ہیں اور حضرت علی علیہ السلام۔ کی ولایت کی شہادت کیوں دیتے ہیں؟ جواب ملاحظہ فرمائیں

اذان میں حضرت علی کی ولایت کی شہادت

 بہتر ہے کہ اس سوال کے جواب میں درج ذیل نکات کو مدنظر رکھا جائے:
۱۔تمام شیعہ مجتہدین نے فقہ سے متعلق اپنی استدلالی یا غیر استدلالی کتابوں میں اس بات کو صراحت کے ساتھ بیان کیا ہے کہ ولایت علیؑ کی شہادت اذان اور اقامت کا جزء نہیں ہے اور کسی بھی شخص کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ ولایت علی ؑ کی شہادت کو اذان اور اقامت کا جزء سمجھ کر زبان پر جاری کرے.
۲۔ قرآن مجید کی نگاہ میں حضرت علیؑ، ولی خدا ہیں اور خداوندعالم نے اس آیت میں مومنین پرحضرت علیؑ کی ولایت کو بیان کیا ہے:  إِنَّمَا وَلِیُّکُمْ اﷲُ وَرَسُولُہُ وَالَّذِینَ آمَنُوا الَّذِینَ یُقِیمُونَ الصَّلاَۃَ وَیُؤْتُونَ الزَّکَاۃَ وَھمْ رَاکِعُونَ [سورہ مائدہ آیت :۵۵] ایمان والو بس تمہارا ولی اللہ ہے اس کا رسول ہے اور وہ صاحبان ایمان جو نماز قائم کرتے ہیں اور حالت رکوع میں زکات دیتے ہیں، اہل سنت کی صحیح اور مسند کتابوں نے بھی اس بات کو صراحت کے ساتھ بیان کیا ہے کہ یہ آیۂ شریفہ حضرت علیؑ کی شان میں اس وقت نازل ہوئی تھی جب آپ نے اپنی انگشتر مبارک، حالت رکوع میں فقیر کو عطا کی تھی [تفسیرالبیضاوی]
۳۔ پیغمبر گرامی اسلام ؐ نے فرمایا: ’’اِنّما الأعمال بالنیّات‘‘ ’’بے شک اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے ‘.‘ اس بنا پرجب ’’ولایت علی ؑ ‘‘ ان اصولوں میں سے ایک ہے کہ جنہیں قرآن مجید نے صراحت کے ساتھ بیان فرمایا ہے، اور دوسری طرف سے اس جملہ (اشھد ان علیاً ولي اللّہ) کو اذان کا جزء سمجھ کر نہ کہا جائے تو پھر ہمارے لئے رسالت پیغمبر ؐ کی گواہی کے ہمراہ ولایت علی ؑ کا بھی اعلان کرنے میں کیا حرج ہے؟
منبع: تفسیرالبیضاوی جلد ۱ ص ۳۴۵

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
8 + 10 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 39