اللہ کی رضا

Sat, 02/10/2018 - 11:17

خلاصہ: ہمیں ہر حالت میں اللہ کی رضا پر راضی رہنا چاہئے۔

اللہ کی رضا

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     انسان کے لئے سب سے بڑی دولت رضائے الٰہی کا حصول ہے اور اس دولت کے حصول کے لئے اگرانسان کو اپنی جان و مال کی قربان دینا پڑے تو اسے ایسا کر گزرنا چاہئے تب جا کر انسان رضائے الٰہی کے مرتبے کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوتا ہے جس کے بارے میں امام محمد باقر(علیہ السلام) اس طرح فرما رہے ہیں: «اَمّا نَحنُ اَهلُ الَبیت  فَما یَرِدُ عَلَینَا مِنَ اللهِ مِنَ الفَقرِ وَ الغِنَى وَ المَرَضِ  وَ الصِّحَةِ وَ اَلمَوتِ و اَلحَیَاةِ فَهو أَحَبُّ‏  اِلَینَا، مگر ہم  اہل بیت اس طرح ہیکہ اگر خداوندعالم ہم کو فقیر رکھے تو ہم  فقر پر راضی ہوتے ہیں، اور اگر ثروت مند قرار دے تو ہم اس پر راضی ہوتحے ہیں، اور اگرمریض رکھےتو بیماری کو پسند کرتے ہیں  اور  صحت مند اور تندرست رکھے تو  اس پر راضی ہوتے ہیں اور اگر خدا نے ہیمں زندگی دی تو ہم اس پر اور اگر موت دی تو ہم اس پر راضی ہوتے ہیں»[کافی، ج ۸،ص۲۵۳]۔
     اگر ہم اہل بیت(علیہم السلام) کے سچے چاہنے والے ہیں تو ہمیں بھی اللہ  ہر حال میں اللہ کی رضا کی مدّنظر رکھنا چاہئے چاہے وہ حالت ہمارے لئے خوشی کی حالت ہو یا غم کی حالت۔
*کلینی،محمد بن یعقوب بن اسحاق،دار الکتاب اسلامی،ج ۸،ص۲۵۳، تھران، ۱۴۰۷۔ 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
6 + 7 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 71