خدا  کس کو اس کے حال پر چھوڑ دیتا ہے

Wed, 06/28/2017 - 10:26

خلاصہ: غفلت، تمام اچھے کاموں سے دور ہونے کا سبب ہے۔

خدا کس کو اس کے حال پر چھوڑ دیتا ہے

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     غفلت دل کی بیماریوں میں سے ایک سنگین ترین بیماری ہے، غفلت، تمام اچھے کاموں سے دور ہونے کا سبب ہے، غفلت انسان کی تمام برائیوں کا سبب ہوتی ہے کیونکہ غافل انسان کبھی بھی خدا اور اچھے کاموں کی طرف راغب نہیں ہوتا، دائمی ذکرِ الہی، تلاوتِ قرآن، اہل علم کے ساتھ نشست و برخاست، بری محفلوں سے اجتناب، فانی دنیا کی معرفت، گناہوں سے دوری اور موت کی یاد غفلت سے دور ہونے کے لئے اہم ترین اسباب ہیں۔
     غفلت کے نقصانات بہت زیادہ ہیں جس کی طرف خداوند متعال نے قرآن مجید میں اس طرح اشارہ فرمایا ہے: «وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ نَسُوا اللَّهَ فَأَنْسَاهُمْ أَنْفُسَهُمْ أُولَئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ[سورۂ حشر، آیت:۱۹] اور خبردار ان لوگوں کی طرح نہ ہوجانا جنہوں نے خدا کو اِھلادیا تو خدا نے خود ان کے نفس کو بھی بہلا دیا اور وہ سب واقعی فاسق اور بدکار ہیں»
     غفلت سے نجات میں سعادت ہے کیونکہ غفلت انسان کو خدا کی بندگی سے روکتی ہے اور جب انسان خدا کی بندگی سے اپنے آپ کو بے نیاز سمجھنے لگتا ہے تو وہ خدا سے دور ہوجاتا ہے اور جب وہ خدا سے دور ہوجاتا ہے تو خدا بھی اس کو اپنے حال پر چھوڑ دیتا ہے۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
17 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 53