خلاصہ: امام حسن(علیہ السلام) کی زندگی کی ایک بہت بڑی خصوصیت آپ کاخدا کی بارگاہ میں راز و نیاز کرنا ہے
بسم اللہ الرحمن الرحیم
امام حسن(علیہ السلام) کی زندگی کی ایک بہت بڑی خصوصیت آپ کاخدا کی بارگاہ میں راز و نیاز کرنا ہے، ایک روایت میں امام صادق(علیہ السلام) اس طرح فرمارہےہیں: « حسن ابن علی(علیہما السلام) اپنے زمانے میں سب سے زیادہ عبادت کرنے والے، زہد رکھنے والے، اپنے زمانے میں سب سے زیادہ بافضیلت شخصیت تھے، وہ حج کے لئے ہمیشہ پیدل جایا کرتے تھے اور بعض اوقات پابرہنہ حج کیا کرتے تھے اور ہمیشہ قیامت اور موت کو یاد کرکے گریہ کیا کرتے تھے»(الامالي( للصدوق)، ص۱۷۸)
خدا کی یاد انسان کی روح میں بہت بڑا اثر کرتی ہے جس طرح امام حسن(علیہ السلام) جب خدا اور قیامت کو یاد کرتے تھے تو ان کے چھرے کا رنگ بدل جایا کرتا تھا جس کے بارے میں خداوند متعال اس طرح فرمارہا ہے: «إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذينَ إِذا ذُكِرَ اللَّهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ وَ إِذا تُلِيَتْ عَلَيْهِمْ آياتُهُ زادَتْهُمْ إيمانا[سورۂ انفال، آیت:۲] صاحبان ایمان درحقیقت وہ لوگ ہیں جن کے سامنے ذکر خدا کیا جائے تو ان کے دلوں میں خوف خدا پیدا ہو اور اس کی آیتوں کی تلاوت کی جائے تو ان کے ایمان میں اضافہ ہوجائے».
*الامالي، ابن بابويه، محمد بن على، كتابچى - تهران، چھٹی چاپ، ۱۳۷۶ش.
Add new comment