چکیده: اس مضمون میں امام حسن عسکری علیہ السلام کی زندگی کو مختصر طور پر پیش کیا گیا ہے۔
اسم مبارک :ہمارے گیارہویں امام کا اسم مبارک ’’ حسن‘‘ ہے۔
کنیت: ابو محمد۔
القاب: عسکری، زکی، نقی ہے مگر آپ ؑ کا عسکری لقب چاہنے والوں کے درمیان زیادہ معروف ہے۔
والدین بزرگوار: آپؑ کے والد بزرگوار، حضرت امام علی نقی علیہ السلام تھے اور مادر گرامی کو حدیثہ اور سوسن کے نام سے یاد کیا گیا ہے۔
تاریخ ولادت: آپؑ کی ولادت ۱۰ /ربیع الثانی ۲۳۲ ھ کو ہوئی۔
مقام ولادت: آپ کی ولادت سامراء کے ’’ عسکر‘‘ نامی محلے میں ہوئی، اس لئے آپ کو عسکری کہا جاتا ہے۔
یوم شہادت: ۸/ ربیع الاول ۲۶۰ ھ۔
محل دفن: آپ ؑ کی قبر مطہر سامراء میں ہے۔
آپ ۲۲/ سال ہی کے تھے کہ آپ والد امام علی نقی علیہ السلام کو شہید کر دیا گیا۔ آپ نے چھ(۶) سال امامت فرمائی۔آپ صرف ۲۸/ سال اس کائنات میں رہ سکے اور پھر عمر کے اٹھائیسویں سال میں آپ کو شہید کر دیا گیا۔
آپؑ کا بنی عباس کے چھ خلفاء (متوکل، منتصر، مستعین، معتز، مہتدی اور معتمد) سے سابقہ پڑا[1]۔
آپ ؑ کے اکلوتے فرزند، خدا کی آخری حجت، ہمارے زمانے کے امام، حضرت حجت ابن الحسن علیہ السلام ہیں۔ خدا وند متعال انکے ظہور کو نزدیک کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
[1] ۔ بحارالانوار، جلد ۵۰، ص ۲۲۵ سے ۲۳۹ تک۔
Add new comment