شہید آیۃ اللہ شیخ باقر النمر کا اپنی ماں کو خط

Sun, 04/16/2017 - 11:11

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی، کے مطابق  آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر کی شہادت کے کچھ دیر بعد ان کی ویب سائٹ نے اس خط کو شائع کیا جو شہید نے شہادت سے پہلے اپنی ماں کو لکھا تھا۔
اس ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ شیخ نمر سزائے موت کے حکم کی خبر سننے کے بعد نہ صرف پریشان نہیں ہوئے بلکہ یہ جملہ کہہ کر کہ ’’ خداوند عالم تمہیں خیر کی بشارت دے‘‘ خوش ہوئے۔

شہید آیۃ اللہ شیخ باقر النمر کا اپنی ماں کو خط

’’میری صبور ماں ’’ام جعفر‘‘ کے نام
مادر گرامی! ہمیشہ خدا کا شکریہ ادا کرنا اور جو تقدیر کا فیصلہ ہو اسے قبول کرنا اس لیے کہ تقدیر الھی انسان کے فیصلہ سے بہت بہتر ہے جو کچھ وہ ہمارے لیے منتخب کرتا ہے وہ اس سے کہیں زیادہ عاقلانہ ہے جو ہم خود اپنے لیے انتخاب کرتے ہیں۔ ٹھیک ہے کہ ہمیں دعا کرنا چاہیے اور اپنی حاجتوں کو اللہ سے طلب کرنا چاہیے لیکن ہمارے لیے کیا بہتر ہے وہ ہم سے بہتر جانتا ہے۔
حمد و ثنا صرف خداوند عالم کو زیبا ہے کہ جو انسان کو حکم کرتا ہے اور انسان اس کے امر کے سائے میں بلندی حاصل کرتے ہیں۔ کوئی بھی کسی چیز کو اس کی جگہ سے ہلانے پر قادر نہیں ہے مگر یہ کہ اللہ کی مشیت اس کے پیچھے کارفرما ہو۔
مادر عزیز! جان لیں کہ اللہ دیکھ رہا ہے جان لیں کہ وہ انسان کے ذرہ ذرہ  کاموں سے بھی آگاہ ہے اور انسان کے ارادے اس کی گرفت سے باہر نہیں ہیں۔ ہمارے لیے کافی ہے کہ ہم جان لیں کہ اگر کوئی واقعہ رونما ہوتا ہے تو وہ مشیت الہی کی بنیاد پر رونما ہوتا ہے نہ کسی اور چیز کی وجہ سے۔
آخر میں آپ اور تمام دیگر چاہنے والوں کو خدا کے حوالے کرتا ہوں کہ خداوند عالم بہترین محافظ ہے۔

آپ کا عزیز شیخ نمر باقر النمر‘‘
 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
17 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 23