ایمان امام حسن عسکری علیہ السلام کی نگاہ میں

Sun, 04/16/2017 - 11:11

چکیده:ایمان کی مختصر تعریف: امور معنوی کی طرف انسان کا قلبی لگاؤ ، کہ جو ہر انسان کے لیے ایک مقدس مقام ہے ، اور اس کے ذریعے انسان عشق و شجاعت کو ظاہر کرتا ہے ۔

ایمان  امام حسن عسکری علیہ السلام کی نگاہ میں

قرآن میں ایمان کے دو حصے بتائے گئے ہیں : علم اور عمل

تنھاعلم کفر کے ساتھ جمع ہو سکتا ہے اور تنھا عمل نفاق کے ساتھ جمع ہو سکتا ہے اس لیے ضرروی ہے کہ دونوں ایک ساتھ رہیں تب ایمان کہلائے گا ۔

1 قالَ عليه السلام : عَلامَات المومن خَمْسٌ: التَّخَتُّمُ بِالْيَمينِ، وَ صَلاةُ الا حْدى وَ خَمْسينَ، وَالْجَهْرُ بِبِسْمِ اللّهِ الرَّحْمنِ الرَّحيم ، وَ تَعْفيرُ الْجَبين ، وَ زِيارَةُ الاْ رْبَعينَ.1

ایمان کی علامات پانچ ہیں 1۔ دائیں ہاتھ میں انگوٹھی کا پہننا ۔2۔ ۵۱ رکعت نماز کا پڑھنا ۔ 3۔ بسم اللّه الرّحمن الرّحيم کا اونچا پڑھنا (ظھر و عصر کی نماز میں )۔4۔ خاک پر سجدہ کرنا۔5۔ زیارت اربعین امام حسین علیہ السلام کا پڑھنا ۔

2 قالَ عليه السلام : مَنْ آثَرَ طاعَةَ بَوَىْ دينِهِ مُحَمَّدٍ وَ عَلي عَلَيْهِمَاالسَّلام عَلى طاعَةِ بَوَىْ نَسَبِهِ، قالَ اللّهُ عَزَّ وَ جَلَّ لِهُ: لاَُؤَ ثِرَنَّكَ كَما آثَرْتَنى ، وَلاَُشَرِّفَنَّكَ بِحَضْرَةِ أ بَوَىْ دينِكَ كَما شَرَّفْتَ نَفسَكَ بِإيثارِ حُبِّهِما عَلى حُبِّ بَوَيْ نَسَبِكَ.2

جو بھی پیغمبر اسلام اور امیرالمؤمنین امام علی علیہ السلام کی پیروی کو اپنے والدین پر مقدم کرے  خداوند متعال اس سے مخاطب ہو تا ہے : جیسے تم نے میرے حکم کی اطاعت کی میں بھی خیروبرکت میں تمہیں سب پر مقدم رکھوں گا  اور تمھارے اوپر تمھارے دینی والدین (پیغمبر اسلام اور امیرالمؤمنین امام علی علیہ السلام )کے ساتھ درود بھیجوں گا ۔اسی طرح کہ جس طرح تم ان پر ایمان رکھتے ہو۔

3 قالَ عليه السلام : خَصْلَتانِ لَيْسَ فَوْقَهُما شَىٍّْءٌ: الاْ يمانُ بِاللّهِ، وَنَفْعُ الاْ خْوانِ.3

 دو خصلتیں ایسی ہیں کہ جن سے بڑھ کر کوئی خصلت نہیں ۔ 1۔ خداوند متعال پر ایمان ۔2۔ مومن بھائیوں کو فائدہ پہونچانا۔

4 قالَ عليه السلام : ما قْبَحَ بِالْمُؤْمِنِ نْ تَكُونَ لَهُ رَغْبَةٌ تُذِلُّهُ.4

ایک مومن کے لیے سب سے بری خصلت یہ ہے کہ وہ ایسی چیز کی طرف رغبت رکھتا ہو جو اسے ذلت تک پہونچائے۔

5 قالَ عليه السلام : الْمُؤْمِنُ بَرَكَةٌ عَلَى الْمؤْمِنِ وَ حُجَّةٌ عَلَى الْكافِرِ.5

مومن کا وجود مومنین کے لیے باعث برکت اور رحمت ہے  اور کافروں کے لیے حجت اور دلیل ہے ۔

منابع
1. حديقة الشّيعة : ج 2، ص 194، وافى : ج 4، ص 177، ح 42.
2. تفسير الا مام العسكرى عليه السلام : ص 333، ح 210.
3. تحف العقول : ص 489، س 13، بحارالا نوار: ج 75، ص 374، ح 26.
4. تحف العقول : ص 498 س 22، بحارالا نوار: ج 75، ص 374، ح 35.
5. تحف العقول : ص 489، س 7، بحارالا نوار: ج 75، ص 374، ح 20.

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 47