سیدہ زہرا علیھا السلام کی زندگی ایک نظر میں

Sun, 04/16/2017 - 11:11

چکیده: مقالہ ھذا جناب سیدہ کی زندگی پر اجمالا نظر ڈالی گئی ہے۔

سیدہ زہرا علیھا السلام کی زندگی ایک نظر میں

نام مبارک: فاطمہ(سلام اللہ علیھا)
والد گرامی:سید المرسلین،خاتم النبین حضرت محمد مصطفی (ص)
والدہ ماجدہ:خدیجہ بنت خویلد،یہ معظمہ خاتون ام المؤمنین اور ائمہ معصومینؑ کی جدہ گرامی اور نبی اکرمؐ کی پہلی زوجہ تھیں۔
جنھوں نے اپنے جان و مال کے ذریعہ رسالتماب کی خدمت اور اسلام کی آبیاری کی۔اسی وجہ سے خداوند مقدس نے آپ کو مقدس آسمانی خواتین میں قرار دیا۔
کنیت:ام ابیھا،ام الحسن،ام الحسنین،ام المحسن،ام الآئمہ(علیھا و علیھم السلام)
القاب:صدیقہ،مبارکہ،طاہرہ،راضیہ،مرضیہ،زکیہ،محدثہ اور بتول ،آپ کا مشہور ترین لقب "زہرا" سلام اللہ علیھاہے۔
مقام:معصوم سوم،پانچ عظیم ومقدس خواتین میں سے ایک،اورمعصوم کی دختر نیک احتر ،زوجہ ،اور ماں (شاہ ولایت کی زوجہ،حسنین شریفین کی والدہ ماجدہ)
تاریخ ولادت:20 جمادی الثانی،بعثت کا پانچواں سال
جائے ولادت:مکہ معظمہ
شوہر:امیر المؤ منین علی بن ابی طالبؑ (آپ 9 سال کی عمر سے لے کر 11 ؁ہجری تک 9 سال تک حضرت امیر المو منین (ع) کی زوجیت میں رہیں پھر شہیدہ ہوئیں۔
اولاد:بیٹے:حضرت امام حسن مجتبی(ع) حضرت امام حسین(ع)
بیٹیاں:حضرت زینب کبری سلام اللہ علیھا حضرت ام کلثوم سلام اللہ علیھا
اسی طرح جب سیدہ کونین حاملہ تھیں تو رسالتماب نے بچے کا نام "محسن " رکھا تھا کہ جو آنحضرت (ص) کی رحلت کے بعد نفسیاتی دباؤکے بڑھنے اور حملہ آوروں کے حملہ کے باعث دروازے اور دیوار کے درمیان دب جانے کی وجہ سے سقط ہو گیا۔
تاریخ اور سبب شہادت:تین جمادی الثانی11ھ ق رسول خدا (ص) کی رحلت کے پچانوے (95) دن بعد،آنحضرت (ص) کی وفات کے بعد امتیوں کی طرف سے پہنچنے والے دکھ و تکالیف ۔
محل دفن:مدینہ(مدینہ میں کونسی جگہ آپ کو دفن کیا گیا ہے ۔اسے آپ کی وصیت کے مطابق پوشیدہ رکھا گیا ہے۔البتہ احتمال ہے کہ جنت البقیع ،روضہ رسول اکرم(ص) یا بیت رسول اللہ(ص) و۔۔۔۔۔دفن ہوں۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
4 + 4 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 30