چکیده:نبی اکرم کے لئے کوثر کا مصداق، مختلف چیزیں ہیں۔ سب سے اہم اور روشن مصداق،حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ کا وجود مبارک ہے؛کہ خداوند متعال نے اس با برکت وجود میں نسل پیغمبر کو قرار دیا۔
وہ خیر کثیر جسکی خوشخبری خدا وند عالم نے قرآن مجید کے سورۂ کوثر میں پیغمبر اسلام کو دی اور فرمایا: «انّا اعطيناك الكوثر» کہ جسکی تاویل حضرت زہرا سلام اللہ علیہا ہیں، در حقیقت تمام خیر و برکتوں کا مجموعہ ہے جو روز بروز دین کے سرچشمہ کے ذریعہ عالم بشریت اور دیگر مخلوقات کوسرشار کرتا ہے۔ بہتوں نے اسے پوشیدہ رکھنے اور اس کا انکار کرنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے«واللَّه متمّ نوره و لو كره الكافرون» ۔
نبی اکرم کے لئے کوثر کا مصداق، مختلف چیزیں ہیں۔ سب سے اہم اور روشن مصداق،حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ کا وجود مبارک ہے؛کہ خداوند متعال نے اس با برکت وجود میں نسل پیغمبر کو قرار دیا۔
ملامت کرنے والے دشمنوں کے تصور کے برخلاف، یہ بابرکت بیٹی، یہ مقدس وجود، اس طرح سے پیغمرؐ کے نام، مکتب معارف اور یاد کی بقا کا ضامن قرار پایا کہ ایسی بقا کی کیفیت کسی با عظمت بیٹے کی شکل میں نہیں دیکھی گئی۔ ان کی نسل سے گیارہ امام اور گیارہ تابناک خورشید نمودار ہوئے اور اسلامی معارف سے بشریت کے قلوب کو روشن کیا، اسلام کو حیات عطا کی، قرآن کی تفسیر کی، اسلامی معارف میں وسعت ایجاد کی، تحریف کے داغ کو اسلام کے دامن سے مٹایا اور سوء استفادہ کرنے کے راستے کو بند کیا۔
ہمیں چاہئے کہ ہم خود کو اس مرکز نور سے نزدیک کریں؛ اور نور کے مرکز سے قربت کا لازمہ اور امتیاز، نورانی ہونا ہے۔ ہمیں عمل کے ذریعہ نورانی بننا چاہئے نہ صرف محبت سے؛ ایسا عمل کہ محبت، ولایت اور ایمان جسکی تلقین کرتے ہیں اور ہم سے طلب کرتے ہیں۔
ایسے عمل کے ذریعہ اس خاندان کا حصہ اور اس خاندان سے تعلق ایجاد کرنا چاہئے۔ ایسا نہیں ہے کہ قنبر در علی علیہ السلام بننا آسان کام ہے، «سلمان منّا اهلالبيت» کا طمغہ لینا معمولی بات نہیں ہے۔
ہم اہلبیتؑ کے چاہنے والوں کی امید یہ ہے کہ وہ ذوات مقدسہ ہم سب کو، اپنوں میں سے اور اپنے نزدیکیوں میں سے قرار دیں؛ ہمارا دل چاہتا ہے کہ اہلبیت اطہار علیہم السلام ہم لوگوں کے سلسلے میں ایسا فیصلہ کریں؛ لیکن یہ آسان نہیں ہے، یہ مرتبہ صرف دعوا کرنے سے حاصل نہیں ہوتا؛ اس مرتبے کے حصول کے لئے عمل، ایثار، قربانی اور انکے اخلاق کو اپنی زندگی میں ڈھالنا درکار ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:۱۰ / ۵ ۱۳۷۰ / ھ۔ش۔ کو حضرت زهرا سلام الله علیها کے سلسلے میں رہبر کا بیان۔
http://www.jahannews.com/fa/doc/news/219499
Add new comment