سادگی
12/11/2019 - 13:11
ظاہر کی اہمیت سے قطعی انکار نہیں کیا جاسکتا کیونکہ ظاہر اچھا ہوگا تو ہی باطن کی اچھائی تک رسائی ہوگی، کسی کا لباس صاف ستھرا ہوگا تبھی وہ صفائی پسند کہلائے گا، گھر باہر سے خوبصورت ہوگا تو مالک کی نفیس طبیعت کا ادراک ہوگا، بات چیت سے مزاج کا اندازہ ہو جانا معمولی بات ہے، تو یہ طے ہے کہ ظاہر کی بدولت ہی باطن کا اندازہ لگایا جاتا ہے، لیکن دونوں کا آپس میں ہماہنگ ہونا نہایت ضروری ہے۔