غدير
چکیده:
غدیر کا دن "۱۸ ذی الحجہ" کا دن ہے جسے عید غدیر کے عنوان سے منایا جاتا ہے، اسے "آل محمد :کی عید" بھی کہا جاتا ہے، حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے پوچھا گیا: کیا مسلمانوں کے لیے جمعہ، عید فطر اور عید اضحی کے علاوہ کوئی اور بھی عید ہے؟ آپؑ نے فرمایا: ہاں، وہ عید عظمت کے لحاظ سے ان عیدوں سے بھی افضل ہے، راوی نے پوچھا: وہ کون سی عید ہے؟ فرمایا: وہ دن جب رسول خدا (ص) نے حضرت علی ؑ کو معین کیا اور فرمایا: جس کا میں مولا ہوں اُس کا علی مولا ہے؛ اور وہ ذی الحجہ کی اٹھارویں تاریخ ہے۔
اس دن کو تمام آئمہ معصومین جشن مناتے اور اپنے ماننے والوں کو بھی تاکید کرتے کہ وہ اس دن کو عید منائیں، لہذا تمام مومنوں اور اہل بیت :کے محبّوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اس دن کو عام دنوں کی طرح نہ گزار دیں بلکہ اسے عید کے طور پر منائیں، نئے لباس پہنیں، بچوں کو عیدی دیں، ایک دوسرے اور خاص طور پر سادات کو مباکباد پیش کریں۔ اس دن کے بعض اعمال مفاتیح الجنان میں موجود ہیں۔