امام زمان(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف)
03/13/2022 - 13:16
خبردار اشتباہ نہ کیجئے گا: امام ہماری پہنچ سے دور نہیں ہیں ہر لمحہ ہمارے ساتھ ہیں ہماری شہ رگ سے زیادہ ہم سے نزدیک ہیں امام زمان أ کا تعلق تمام بشریت سے ہے کسی مخصوص فرقے گروہ یا صنف سے نہیں ہے کسی مخصوص مذہب سے نہیں ہے انکا فیض عام فقیر و غنی عالم و جابل نیکوکار و گناہ گار حتی کے غیر مسلم کو بھی پہنچتا ہے۔ وہ منشی و دربان نہیں رکھتے جس وقت اردہ کر لیجیئے گا آپ کا دل ہر جگہ ان کو پائے گا اور ہر کوئی ان کو تلاش کر لے گا۔ ہر روز بغیر کسی وقت کی پابندی کے بغیر تیاری کے بغیر وسیلے کے امام عصر أ سے ارتباط پیدا کیا جاسکتا ہے اسکے لئے بس کافی ہے کہ ایک مرتبہ یاصاحب الزمان کہہ لیا جائے۔