شرعی احکام
12/28/2017 - 12:53
اگر کسی چشمے کا پانی جاری نہ ہو لیکن صورت حال یہ ہو کہ جب اس میں سے پانی نکال لیں تو دوبارہ اس کا پانی اُبل پڑتا ہو تو وہ پانی، جاری پانی کا حکم نہیں رکھتا یعنی اگر نجاست اس سے آملے تو نجس ہوجاتا ہے۔
(فتاوی آیت اللہ سید علی سیستانی حفظہ اللہ مسئلہ نمبر 31)
12/18/2017 - 12:25
مشہور قول کی بنا پر کُر اتنا پانی ہے جو ایک ایسے برتن کو بھر دے جس کی لمبائی، چوڑائی اور گہرائی ہر ایک ساڑھے تین بالشت ہو۔
(فتاوی آیت اللہ سید علی سیستانی (حفظہ اللہ) مسئلہ نمبر 16)