منتظران امام زمانہ کی ذمہ داریاں

Tue, 03/22/2022 - 19:20

جن دعاؤں کی غیبت کے زمانے میں پڑھنے کی تاکید کی گئی ہیں ان کے مضامین بھی ہمیں معرفت امام مہدی علیہ السلام کی دعوت دیتے ہیں، معرفت امام زمانہ عج کے متعلق ایک مشہور دعا میں ہم اس طرح پڑھتے ہیں:

اَللّهُمَّ عَرِّفْنى نَفْسَكَ، فَاِنَّكَ اِنْ لَمْ تُعَرِّفْنى نَفْسَكَ، لَمْ اَعْرِف نَبِيَّكَ ، اَللّهُمَّ عَرِّفْنى رَسُولَكَ، فَاِنَّكَ اِنْ لَمْ تُعَرِّفْنى رَسُولَكَ، لَمْ اَعْرِفْ حُجَّتَكَ، اَللّهُمَّ عَرِّفْنى حُجَّتَكَ، فَاِنَّكَ اِنْ لَمْ تُعَرِّفْنى حُجَّتَكَ، ضَلَلْتُ عَنْ دينى ۔ (۱)

پروردگارا! تو خود مجھے اپنی شناخت کرا، اگر تونے مجھے اپنی شناخت نہ کرائی تو میں تیرے نبی کی شناخت نہیں کر پاؤں گا ۔

پروردگارا! تو خود ہی مجھے اپنے نبی کی شناخت کرا، اگر تو نے خود مجھے اپنے نبی کی شناخت نہ کرائی تو میں تیری حجت کو نہیں پہچان پاؤں گا ۔

پروردگارا! تو خود ہی مجھے اپنی حجت کی شناخت کرا، اگر تو نے خود مجھے اپنی حجت کی شناخت نہ کرائی تو میں گمراہ ہو جاؤں گا ۔

لہذا منتظرین امام زمانے عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی ذمہ داریوں میں سے سب سے پہلی اور مہم ذمہ داری اپنے زمانے کے امام کی شناخت، معرفت اور پہچان حاصل کرنا لازم ہے اس لئے کہ جب تک ہمیں اپنے زمانے کے امام کی معرفت نہ ہوگی تب تک ہم ان سے غافل رہیں گے اور ان کے ظہور کی اہمیت کو اور ان کی غیبت کو ہم نہیں جان سکیں گے جیسا کہ مرسل اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے فرمایا :

مَنْ مَاتَ وَلمَ یَعرِف اِمَامِ زَمَانِه مَاتَ مِیتَةً الجَاهِلیَّةً ۔ (2)

جو بھی اپنے زمانے کے امام کو پہچانے بغیر مر جائے وہ جاہلیت کی موت مرا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
1: بحار الانوار، ج 8، ص 368 و ینابیع الموده، ج 3، ص 372 و کمال الدین، ج 2، ص 512
2: مناقب ابن شهرآشوب، ج 1، ص 246  

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
8 + 6 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 37