تین طرح کے روزہ دار

Tue, 04/28/2020 - 17:41

خلاصہ:ہمارے سماج میں تین طرح کے روزہ دار ہوتے ہیں عام روزہ دار، خاص روزہ دار اور خاص الخاص روزہ دار۔

تین  طرح کے روزہ دار

 

          ہمارے سماج میں تین طرح کے روزہ دار ہیں
          ۱۔ پہلے وہ کہ جو عام روزہ دار ہیں: عام روزہ دار وہ ہیں جو فقط مبطلات روزہ سے پرہیز کرتے ہیں، یعنی فقط ان چیزوں سے پرہیز کرتے ہیں جو روزہ کو باطل کردیتی ہیں ، ان کا پورا ہدف بس یہی ہوتا ہے کہ ان کا روزہ باطل نہ ہو۔
          ۲۔ دوسرے وہ کہ جو خاص روزہ دار ہیں: خاص روزہ دار وہ ہیں جو مبطلات روزہ سے پرہیز کرتے ہوئے اپنے اعضاء و جوارح کو بھی گناہ سے بچاتے ہیں، مثلا ہاتھ سے کسی پر ظلم نہیں کرتے، آنکھ سے نامحرم کو نہیں دیکھتے، زبان سے جھوٹ نہیں بولتے، غیبت نہیں کرتے، تہمت نہیں لگاتے وغیرہ۔
          ۳۔ تیسرے وہ کہ جو خاص الخاص روزہ دار ہیں:خاص الخاص روزہ دار وہ ہیں  کہ جو مبطلات روزہ سے پرہیز کرتے ہوئے اپنے اعضاء و جوارح کو گناہوں سے بھی بچاتے ہیں اور ساتھ ساتھ ہر ان چیز وں سے پرہیز کرتے ہیں جو خدا کو یاد کرنے میں مانع ہوں، ہر اس چیز سے بچتے ہیں جس سے انسان خدا سے غافل ہوجائے۔
          اب اس چیز کا فیصلہ ہمارے  اعمال اور ہماری  نیت  کرے گی کہ ہم روزہ دار کی کس قسم میں شامل ہیں۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
9 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 32