روزہ اور بلند ہمتی

Sun, 05/03/2020 - 06:37

خلاصہ: انسان کو  اگر کامیابی چاہئے تو اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی ھمت کو بلند رکھیں۔

روزہ اور بلند ہمتی

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     ماہ رمضان میں انسان کو بھوک اور پیاس کی عادت ہوجاتی، جس کی وجہ سے انسان کی خواھشیں کم ہوجاتی ہے، جس کی وجہ سے انسان کے گناہ بھی کم ہوتے ہیں اور انسان کا دل بھی نرم ہوجاتا ہے، اور معنووی طور پر انسان کے اندر بہت زیادہ ھمت پیدا ہوجاتی ہے تاکہ وہ اپنے نفس کی اصلاح کرسکیں، خداوند متعال نے بھی اس کے لئے وعدہ کیا ہے کہ جو بھی اللہ کے راستے میں جھاد کریگا خدا اس کو سعادت اور کمال تک پہونچاتا ہے جیسا کہ اس آیت میں فرمارہا ہے:«وَ الَّذینَ جاهَدُوا فینا لَنَهْدِیَنَّهُمْ سُبُلَنا وَ إِنَّ اللَّهَ لَمَعَ الْمُحْسِنینَ[سورۂ عنکبوت، آیت:۶۹] اور جن لوگوں نے ہمارے حق میں جہاد کیا ہے ہم انہیں اپنے راستوں کی ہدایت کریں گے اور یقینا اللہ حسن عمل والوں کے ساتھ ہے»۔
اس آیت ھدایت تک پہونچنے کے لئے دو شرطیں بیان کی گئی ہیں:
۱۔ محنت اور کوشش،
۲۔ خدا کے راستے میں جھاد کرنا۔
     واضح ہے کہ انسان جب تک کوشش نہیں کریگا وہ کبھی بھی کسی بھی چیز کو حاصل نہیں کرسکتا۔
     مشھور عارف ہمت کی اہمیت کو بتاتے ہوئے اپنے دوست کو ایک نامہ میں لکھتے ہیں کہ: اے بھائی اور دوست! اگر خدا کے بندہ ہو تو اپنی ہمت کو بلند رکھو۔۔۔۔۔۔۔ انسان اپنی ھمت کے ذریعہ ہی پرواز کرتا ہے جس طرح ایک پرندہ اپنے دو پروں کے ذریعہ پرواز کرتا ہے[روح مجرد، ص۲۹۵]۔
 *روح مـجرد‌، سـید‌ محمد‌حسین‌ حسینی تهرانی، انتشارات علامه طباطبایی، مشهد، دسویں چاپ، ۱۴۲۹ هـ. ق۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
12 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 47