ائمۂ معصومین علیہم السلام کی زيارت کی فضیلت

Sun, 09/29/2019 - 20:13

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ اور ائمۂ اطہار علیہم السلام انسان کامل کا مصداق اتمّ اور اللہ کے محبوب ترین بندے ہیں خداوند متعال نے انہیں ہر گناہ اور خطا سے پاک کرر کھا ہے۔ اہل بیت کی مودت اللہ کا حکم ہے اور ان کی دشمنی بھی اللہ کی دشمنی کے مترادف ہے اسی لیے ان کی زیارت کا اہتمام کرنا قرب پرورگار کے مقامات و مراتب پر فائز ہونے کا بہترین وسیلہ ہے۔

ائمۂ معصومین علیہم السلام کی زيارت کی فضیلت

زیارت، معصوم پیشواؤں کے ساتھ ربط اور تعلق جوڑنے کا بہترین راستہ ہے جو حصول توفیق اور معنویت کمانے کا سبب بنتی ہے۔ نیز زیارت ائمہ کی تکریم کا اظہار اور زائر اور امام کے درمیان قلبی ارتباط کی تقویت و استحکام کا ذریعہ ہے اور حقیقت میں ان ہی کے مقدس اور معنوی راستے پر مسلسل گامزن رہنے کا موجب بنتی ہے۔گناہوں کی مغفرت، ائمۂ اطہار(ع) کی شفاعت سے بہرہ وری، اور حاجت برآری، ائمہ کی زیارت کے دوسرے معنوی آثار ہیں۔بطور مثال یہاں ہم زیارت کی فضیلت کے بارے میں وارد صرف بعض روایات کی طرف اشارہ کرتے ہیں:
امام رضا(ع) نے فرمایا: "ہر امام کے لئے اس کے چاہنے والوں اور پیروکاروں کے ذمے عہد و پیمان ہے اور اس عہد کی وفا کا ایک اظہار ان کی قبروں کی "زیارت" ہے۔ چنانچہ جو بھی رغبت سے زیارت کرے اور اس چاہت کو سچا کرکے دکھائے، تو ائمہ بروز آخرت اس کے شفیع ہونگے"۔[حر عاملی، وسائل الشیعة، ج‌14، ص322۔]امام صادق(ع) نے فرمایا: "جو رضائے الہی کے حصول کی غرض سے اور اللہ کی راہ میں، قبرِ امام حسین(ع) کی زیارت کرے، خداوند متعال اس کو دوزخ کی آگ سے سے چھڑائے رکھے گا اور بروز قیامت اس کو امن و امان میں رکھے گا؛ وہ خداوند متعال سے کوئی بھی دنیوی یا اخروی حاجت طلب کرے گا، وہ ضرور عطا فرمائے گا"۔[حر عاملی، وہی ماخذ، ج10، ص324۔]امام رضا(ع) نے فرمایا: "جو بھی اس غریب الوطنی میں میری زیارت کرے گا، میں روز قیامت تین مقامات پر اس کے پاس آؤں گا اور اس کو خوف سے نجات دلاؤں گا: اس وقت، جب اس کا نامۂ اعمال اس کو تھمایا جائے گا، صراط سے گذرتے وقت، اور جب اس کے اعمال کو میزان اعمال میں رکھا جائےگا"۔[من زارني على بعد داري وشطون مزاري أتيته يوم القيامة في ثلاث مواطن حتى اخلصه من اهوالها: إذا تطايرت الكتب يمينا وشمالا، وعند الصراط، وعند الميزان:- ابن قولویه، کامل الزیارات، ص506۔]

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
8 + 2 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 49