امام زمانہ(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کا قیام معصومین(علیہم السلام) کی نظر میں

Sat, 04/27/2019 - 13:55

خلاصہ: امام زمانہ(عجل للہ تعالی فرجہ الشریف) کے قیام کے بارے میں اکثر معصومین(علیہم السلام) نے کچھ نہ کچھ اشارے دئے ہیں۔

امام زمانہ(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کا قیام معصومین(علیہم السلام) کی نظر میں

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     امیرالمؤمنین حضرت علی(علیہ السلام)، امام زمانہ(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کی حکومتی روش کی تشریح کرتے ہوئے فرمارہے ہیں: جب دوسرے ہوائے نفس اور نفسانی خواہشات کو ہدایت پر مقدم رکھیں اور ترجیح دیں، امام مہدی(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) نفسانی امیال و خواہشات کو ہدایت کی طرف لوٹاتے ہیں اور ایسے حالات میں جب دوسرے اپنی رائے سے قرآن کی تفسیر کرتے ہیں ـ امام مہدی(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) آراء و عقائد کو قرآن کی طرف لوٹائیں گے، وہ لوگوں کو بتا دیں گے کہ کس طرح نیک سیرت اور روش کے ساتھ عدل و قسط کے مطابق عمل کیا جاسکتا ہے اور وہ قرآن سیرت نبوی کو زندہ کریں گے۔[الزام‏الناصب، ص:۱۷۷]
     امام محمد باقر(علیہ السلام)  اس کے بارے میں فرمارہے ہیں: قائم آل محمد(صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم) لوگوں کو اللہ کی کتاب اور رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کی سنت اور ولایت علی بن ابی طالب(علیہما السلام) اور ان کے دشمنوں سے بیزاری اور برائت کی طرف دعوت دیں گے۔[ینابیع‏الموّدة، ج:۳، ص:۶۲]
     امام صادق(علیہ السلام) اس کے بارے میں فرمارہے ہیں: حضرت مہدی(عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) عالمی سطح پر دین میں رائج ہونے والی بدعتوں کا خاتمہ کریں گے اور ان کے بدلے رسول اللہ(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کی تمام سنتوں کو یکے بعد دیگرے رائج و نافذ کریں گے۔[دلائل‏الامامة، ص:۲۳۹]۔
منبع: http://ur.abna24.com/cultural/archive/2014/06/12/615440/story.html

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
7 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 22