روزہ اور مؤمن کی خوشی

Mon, 06/26/2017 - 13:14

خلاصہ: مؤمن وہ ہے جب کوئی نیک کام انجام دیتا ہے تو وہ خوش ہوتا ہے۔

روزہ اور مؤمن کی خوشی

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     مؤمن کی علامتوں میں سے ایک علامت اس کا کسی نیک کام کے انجام دینے کے بعد خوش ہونا ہے، اور ماہ مبارک رمضان میں روزہ رکھنے سے بہتر کونسی نیکی ہو سکتی ہے، امام رضا(علیہ السلام) مؤمن کی تعریف میں اس طرح بیان فرمارہے ہیں:«اَلْمُؤْمِنُ اَلَّذِی إِذَا اَحْسَنَ اِسْتَبْشَرَ؛ مؤمن وہ ہے جب کوئی نیک کام انجام دیتا ہے تو وہ خوش ہوتا ہے»[عيون أخبار الرضا (عليه السلام)، ج۲، ص۲۴]۔
     اس حدیث کی  روشنی میں عید فطر کے دن مؤمنین اس لئے خوشی مناتے ہیں کیونکہ خداوند متعال نے ان پر جس چیز کو فرض کیا تھا وہ لوگ اس کی انجام دہی میں کامیاب ہوگئے اسی لئے  آخرت میں ان کے چھرے سفید ہونگے: «يَوْمَ تَبْيَضُّ وُجُوه‏[سورۂ آل عمران، آیت:۱۰۶] جس دن چھرے سفید ہونگے»۔
     انشاء اللہ  تمام روزے دار اس دن سفید چھرے کے ساتھ خدا کی بارگاہ میں حاضر ہونگے۔
*عيون أخبار الرضا (عليه السلام)‏، ابن بابويه، نشر جهان‏، ۱۳۷۸ق‏.

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
14 + 6 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 93