چکیده:دعا کی قبولیت کے لیے ایک مجرب عمل
ملا محسن فیض کاشانی (ره) نقل کرتے ہیں :
اگر کوئی حاجت ہو اور نہ امید ہو جاؤ چاہے جیسی بھی حاجت ہو (ثروت ، علم ،فقر،ہلاکت ،بدبختی،کوئی بیماری چاہے جسمی ہو یا روحی )تو تین شب جمعہ جب دو پہر گزر جائیں یعنی صبح کی اذان سے پہلے اٹھے اور باوضو ہو کر قربۃً الی اللہ کی نیت سے دو رکعت نماز بجا لائے سورہ حمد کے بعد کوئی بھی سورہ پڑھو پھر سو مرتبہ صلوات پڑھو اور ایک ہزار ایک
مرتبہ : بسم الله الرحمن الرحیم بحق بسم الله الرحمن الرحیم
اس کے بعد سو مرتبہ دوبارہ صلوات پڑھو اور خداوند متعال سے اپنی حاجت طلب کرو انشاءاللہ پوری ہوگی اگر پہلی شب جمعہ نہ ہو تو دوسری شب جمعہ اور پھر اسی طرح تیسری شب جمعہ انشاء اللہ تین شب جمعہ کے اندر اندر آپ کی حاجت پوری ہو جائے گی ۔ [1]
اسی طرح ملا محسن فیض کاشانی (ره) نقل کرتے ہیں :
اگر کسی بڑی مشکل میں مبتلا ہو جاؤ اور کوئی امید بھی نہ ہو تو شب جمعہ دو پہر گزرنے کے بعد یعنی اذان سے ایک گھنٹہ پہلے اٹھو وضو کرو دو رکعت نماز حاجت بجا لاؤ اور نماز کے بعداس دعا کو 70 مرتبہ پڑھو خدا کے حکم سے اپنی حاجت کو پا لو گے یہ عمل بہت بہت مجرب ہے ۔[2]
دعا یہ ہے :
يا اَبْصَرَ النّاظِرينَ يا اَسْرَعَ الْحاسِبينَ يا اَسْمَعَ السّامِعينَ يا اَكْرَمَ الْاَكْرَمينَ يا اَرْحَمَ الرّاحِمينَ يا اَحْكَمَ الْحاكِمينَ
--------------------------------------------------------------
منابع
[1] ملا محسن فیض کاشانی (ره)کتاب: الئالی المخزونه
[2] ملا محسن فیض کاشانی (ره)کتاب: الئالی المخزونه
Add new comment