مومن کی عزت کا خیال رکھنا چاہیے

Sun, 04/16/2017 - 11:17

چکیده: مومن کی عزت کے خیال رکھنے کے بارے میں دو حدیثیں اور ایک واقعہ بیان ہوا ہے۔

مومن کی عزت کا خیال رکھنا چاہیے

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مومن کی عزت کا خیال رکھنا چاہیے

حضرت امام صادق علیہ السلام ارشاد فرماتے ہیں:

"من قال فی مومن مارَاَتْه عَیْناه و سَمِعَتُه اُذناه فهو من الذین قال الله عزّوجل: اِنَّ الَّذِينَ يُحِبُّونَ أَن تَشِيعَ الْفَاحِشَةُ فِي الَّذِينَ آمَنُوا لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ"۔ (الکافی، ج۲، ص۳۵۷)

 جو شخص مومن کے بارے میں جو اس کی آنکھوں نے دیکھا اور کانوں نے سنا، بتائے تو ان لوگوں میں سے ہے جس کے بارے میں خداوند عزّوجل نے فرمایا ہے: جو لوگ یہ چاہتے ہیں کہ صاحبانِ ایمان میں بدکاری کا چرچا پھیل جائے ان کے لئے بڑا دردناک عذاب ہے۔

رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) نے ارشاد فرمایا: "ایها الناس اِنَّ دماءَ کم و اعراضَکم علیکم حرامٌ الی ان تلقوا ربکم"

اے لوگو! تمہارے خون، مال اور عزّت کا احترام ہے، اپنے پروردگار کی ملاقات کرنے تک۔ (تحف العقول، ص۳۰)

امیرالمومنین علیہ السلام نے پانچ وَسَق کی مقدار میں کھجور ایک آدمی کے لئے بھیجی۔ وہ آدمی باعزت شخص تھا اور کسی سے مدد نہیں مانگتا تھا۔ وہاں ایک شخص موجود تھا، وہ آپؑ سے کہنے لگا: اُس آدمی نے تو مدد نہیں مانگی، آپؑ نے اس کے لئے خرما کیوں بھیجے؟ نیز ایک وَسَق اس کے لئے کافی تھا۔ حضرت امیرالمومنین علی علیہ السلام نے اسے فرمایا: خداوند تم جیسے افراد کو ہمارے معاشرے میں نہ بڑھائے، دیتا میں ہوں اور تم کنجوسی کرتے ہو۔ جو چیز اس کی ضرورت کی ہے، اگر میں اسے اس کے مانگنے کے بعد دوں تو میں نے اسے کچھ نہیں دیا بلکہ اس نے جو (اپنی) عزت مجھے دے دی، میں نے اس کی قیمت اسے دی ہے کیونکہ اگر میں ٹھہروں یہاں تک کہ وہ مانگے تو درحقیقت میں نے اسے مجبور کیا ہے کہ وہ اپنی عزت مجھے دے، اُس چہرے (کی عزت) جو اپنے اور میرے خدا کی عبادت کے وقت زمین پر رکھتا ہے۔ (وسائل الشیعہ، ج۲، ص۱۱۸)۔

 

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
12 + 6 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 51