امام زمانہ (عج) امام جواد (ع) کی نظر میں

Sun, 04/16/2017 - 11:17

خلاصہ: سب معصومین علیہم السلام نے حضرت امام مہدی موعود عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی آمد کے بارے میں مختلف طریقوں سے خبر دی ہے، منجملہ حضرت امام جواد علیہ السلام ہیں۔ آپ نے حضرت عبدالعظیم حسنی کو امام زمانہ عج کی کے خروج کے یقینی ہونے کے بارے میں خبر دی۔

امام زمانہ (عج) امام جواد (ع) کی نظر میں

بسم اللہ الرحمن الرحیم

امام زمانہ (عج) امام جواد (ع) کی نظر میں

سب معصومین علیہم السلام نے حضرت امام مہدی موعود عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی آمد کے بارے میں مختلف طریقوں سے خبر دی ہے، منجملہ حضرت امام جواد علیہ السلام ہیں۔ آپؑ نے حضرت عبدالعظیم حسنی سے ارشاد فرمایا: اے اباالقاسم! یقیناً قائم ہم (اہل بیت) میں سے مہدی ہیں کہ غیبت کے زمانے میں واجب ہے کہ ان کا انتظار کیا جائے اور ظہور کے زمانے میں ان کی اطاعت کی جائے۔ وہ میرے تیسرے فرزند ہیں، اُس خدا کی قسم جس نے محمد صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کو نبوت کے لئے مبعوث کیا اور ہمیں امامت کے لئے مخصوص کیا:

انه لو لم یبق من الدنیا الا یوم واحد لطول الله ذلک الیوم حتی یخرج فیملا الارض قسطا و عدلا کما ملئت جورا و ظلما و ان الله تبارک و تعالی یصلح امره فی لیله کما یصلح امر کلیمه موسی ذهب لیقتبس لاهله نارا فرجع و هو رسول نبی ثم قال : افضل اعمال شیعتنا انتظار الفرج .

یقیناً اگر دنیا کا صرف ایک دن باقی رہتا ہو تو ضرور اللہ اُس دن کو اتنا طویل کردے گا کہ آپؑ خروج کریں اور زمین کو عدل و انصاف سے بھر دیں جس طرح ظلم و جور سے بھری ہوئی تھی اور خداوند تبارک و تعالی آپؑ کے کام کا ایک رات میں انتظام کردے گا، جیسا کہ اپنے کلیم موسی کے کام کی ایک رات میں اصلاح فرمائی، وہ اپنے گھرانہ کے لئے آگ لینے گئے تھے، واپس آئے جبکہ مقام رسالت و نبوت پر فائز ہوگئے تھے۔

پھر حضرت امام جواد علیہ السلام نے فرمایا: ہمارے شیعوں کا سب سے افضل عمل، انتظارِ فرج ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ماخوذ: زندگانی حضرت امام جواد علیه السلام، حسین ایمانی یامچی)

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 65