حضر ت زینب(سلام اللہ علیہا) کا نام کس نے رکھا؟

Sun, 04/16/2017 - 11:17

خلاصہ:حضرت زینب (سلام اللہ علیہ) کا نام خدا وندعالم انتخاب کیا۔

حضر ت زینب(سلام اللہ علیہا) کا نام  کس نے رکھا؟

حضرت زینب (سلام اللہ علیہا)، شھزادی کونین حضرت فاطمہ زھرا(سلام الله علیها) کے گھر کی پہلی دختر ہیں،  آپکے بے انتھا مناقب اور فضائل ہیں ،جس میں سے ایک یہ ہیکہ آپکا نام خدا نےانتخاب گیا۔
جب جناب زینب (سلام اللہ علیہا) پیدا ہوئی ، شہزادی زھرا (سلام اللہ علیہا) نے جناب زینب(سلام اللہ علیہا) کو امیرالمؤمنین(علیہ السلام) کی خدمت میں پیش کیااور فرمایا کہ اس دختر کا نام تجویز فرمائیے! 
امام (علیہ السلام ) نے فرمایا : میں اس کار خیر میں رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ) پر سبقت نہیں لونگا۔
ان دنوں  رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ) سفر پر تھے، جب آپ سفر سے لوٹے،  امیر المؤمنین(علیہ السلام ) نے آپکی خدمت میں عرض کیا کہ : اس دختر کا نام رکھئے۔
رسول خدا (صلی الله علیه واله) نے فر مایا : کہ میں  اس کار خیرمیں خدا پر سبقت نہیں لونگا۔
اسی وقت جناب  جبرئیل (علیہ السلام) نازل ہوئے ،اور رسول خدا (صلی الله علیه واله)  کو  خداوند عالم کا سلام  پہونچایا اور کہا: اس لڑکی کا نام ’’زینب‘‘ رکھئے! خدا وند عالم نے اس لڑکی  کا نام یہ انتخاب کیاہے۔
اسکے بعد   جناب زینب پر جو مصائب او ر مشکلات آنے والی ہیں ان کو بیان کیا ، رسول خدا (صلی الله علیه واله) بہت روئے اور فرمایا: جو کوئی اس پر روئیگا ایسا ہی ہے جیسےآپکے بھائیوں پر روئے۔(۱)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

منابع
[۱]۔ فاطمه زهرا (سلام الله علیها) دل پيامبر، ص 854، سایت  راسخون۔

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 1 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 65