حضرت زینب (س) کی عظمت رسول اللہ (ص) کی نظر میں

Sun, 04/16/2017 - 11:17

خلاصہ: رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے حضرت زینب کبری سلام اللہ علیہا پر گریہ کرنے کو امام حسن اور امام حسین علیہما السلام پر گریہ کرنے کے برابر قرار دیا، یعنی آپ پر گریہ کرنا دو معصوم اماموں پر گریہ کرنے کے برابر ہے۔

حضرت زینب (س) کی عظمت رسول اللہ (ص) کی نظر میں

جب حضرت زینب کبری سلام اللہ علیہا کی پیدائش ہوئی تو رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کو پیش کی گئیں، جب آنحضرتؐ کی پہلی نظر حضرت زینبؑ پر پڑی تو آپؐ نے فرمایا: جو آنکھ اِس دنیا میں اِس بچی کے لئے گریہ کرے، اس کے گریہ کی قدر حسن اور حسین علیہما السلام پر گریہ کرنے کے برابر ہے۔

یعنی حضرت زینب کبری سلام اللہ علیہا پر ایک آنسو، دو معصوم اماموں پر گریہ کے برابر ہے۔ یہ نہیں فرمایا کہ اس بچی پر گریہ کرنے کا ثواب امام حسین علیہ السلام پر گریہ کرنے کے برابر ہے، بلکہ فرمایا کہ اس پر گریہ کرنا، دو معصوم اماموں پر گریہ کرنے کے برابر ہے۔

یعنی اگر قیامت میں، امام حسن مجتبی علیہ السلام پر گریہ جس کے بارے میں پیغمبر اکرم صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا: جو شخص میرے حسن کے لئے گریہ کرے، قیامت کے دن جب سب آنکھیں رو رہی ہوں گی، اُس شخص کی آنکھ نہیں روئے گی اور امام حسین علیہ السلام پر گریہ جو شفاعت، رحمت اور مغفرت کا باعث ہے، ان دو گریہ کو اگر ترازو کے ایک پلڑے میں رکھا جائے اور حضرت زینب کبری سلام اللہ علیہا پر گریہ کو دوسرے پلڑے میں رکھا جائے تو برابر ہوگا۔

(ماخوذ و نقل: کتاب نگاهی به مقام حضرت زینب ( سلام الله علیها )، حجت الاسلام حسین انصاریان)

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
1 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 51