شمیم ولایت (۲) ولایت کے معنی اور مفہوم

Sun, 04/16/2017 - 11:17

خلاصہ:ولایت کے معنی، ولایت اتصال اور قرب کے معنی میں ہے۔ لفظ ولایت کبھی معنوی امور میں اور کبھی مادی امور میں استعمال ہوتا ہے۔ متوالی امور کے درمیان تعلق کا پایا جانا ضروری ہے اور اگر ان کے درمیان کسی قسم کا تعلق نہ ہو تو ان کے درمیان ولائی تعلق بے معنی ہے۔

شمیم ولایت (۲) ولایت کے معنی اور مفہوم

لفظ ولایت کے اصلی معنی کسی چیز کا کسی چیز کے پاس قرار پانا ہے، اس طرح سے کہ اُن کے درمیان کوئی فاصلہ نہ ہو، اگر دو چیزیں ایک دوسرے سے اتنی ملی ہوئی ہوں کہ کوئی اور چیز اُن کے درمیان نہ ہو یا اگر دو آدمی ایک دوسرے کے پاس بیٹھے ہوں اور ان کے بیٹھنے کی صورتحال اور ترتیب یوں ہو کہ ایک، دوسرے سے ملا ہوا ہو مثلاً حسن زید کے ساتھ بیٹھا ہو تو کہا جاتا ہے: "جلس زید و یلیہ حسن" یعنی زید بیٹھا ہے اور حسن بلافاصلہ اس کے پاس بیٹھا ہے۔ اسی لئے یہ لفظ مکانی یا معنوی نزدیکی اور قرب کے لئے اور نیز دوستی، مدد، کام کی ذمہ داری سنبھالنے کے لئے اور دیگر معانی میں استعمال ہوا ہے۔ (مفردات راغب، ص۵۳۳)

بنابریں ولایت، اتّصال اور قرب کے معنی میں ہے اور یہ لفظ، بعض اوقات معنوی امور میں استعمال ہوتا ہے اور کبھی مادی اور جسمانی امور میں۔ دو چیزیں جو ایک دوسرے کے بعد واقع ہوں کہا جاتا ہے: ان کے درمیان توالی ہے۔ دو حادثے جو یکے بعد دیگرے پیش آتے ہیں، ان کے مابین موالات ہے، حادثات کے سلسلے کی جو کڑیاں یکے بعد دیگرے پیش آتی ہیں متوالی ہیں۔ لہذا موالات اور توالی کا مطلب یہ ہے کہ حادثات کا ایک دوسرے سے تعلق ہو اور ہر حادثہ دوسرے حادثہ کے قریب ہو۔

متوالی امور کے درمیان تعلق کا پایا جانا ضروری ہے۔ اس طرح سے کہ اگر دو چیزوں کے درمیان کسی قسم کا تعلق نہ پایا جائے اور پتھر کی طرح ایک دوسرے کے پاس ہوں تو ان کے درمیان ولائی تعلق بے معنی ہے۔

­۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ماخذ: شمیم ولایت ۔ آیت اللہ جوادی آملی)

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
11 + 3 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 23