ابو علی سینا کی نظر میں استاد کی خصوصیات

Sun, 04/16/2017 - 11:16

خلاصہ:ابو علی کی نظر میں وہ خصوصیات جو ایک استاد میں ہونا ضراری ہے۔

ابو علی سینا کی نظر میں استاد کی خصوصیات

بسم اللہ الرحمن الرحٰیم

 

ابو علی سینا جو اسلامی دنیا کے بہت بڑے فیلسلوف  تھے وہ کہتے ہیکہ: جو کوئی بچوں کی تربیت کی ذمہ داری قبول کررہے ہیں، ان میں ان خصوصیات کا ہونا ضروری ہے:
۱۔ قابل ہو:استاد کی سب سےاھم  خصوصیت اسکا علم ہے،اور جو کچھ وہ پڑھا رہا ہے اس پراستادکو پوری طریقہ سے قدرت اور توانایی ہونا ضروری ہے۔
۲۔دیندار ہو:تربیت کے اعتبار سے یہ تاکید کی جاتی ہیکہ استاد کو  قابل ہونا چائیے، لیکن کہتے ہیکہ صرف قابل ہونا ضروری نہیں ہے بلکہ قابلیت کے ساتھ ساتھ  اسکے کردار میں اخلاقی خوبیاں بھی ہوناضروری ہے کیونکہ وہ اپنے شاگردں کے لئے ایک نمونہ عمل ہو تاہے، شاگرد استاد کے کردار اور رفتار کو دیکھ کر  استاد کی پیروی کرتے ہیں۔
۳۔شاگرد کی تربیت کرنا جانتا ہو:شاگرد کی عقلی، اجتماعی اور عاطفی ضروریات کو جانتاہو ،کیونکہ اگراستاد کو یہ نہ معلوم ہو کہ شاگرد  کو کن کن چیزوں کی ضرورت ہے اور شاگرد کس طرح مطالب کو سمجھتا ہے تو وہ کبھی بھی ایک اچھااستادنہیں بن سکتا۔
۴۔ با وقار ہونا چائیے:اگر با وقار نہیں ہوگاتو شاگردں کی نظر میں گرجائیگا، اور اگر شاگردوں کی نظر میں گرجائے تو شاگردوں کا استاد پر سے اعتماد اور بھروسہ ختم ہوجائیگا۔
۵۔ محبت اور مروّت کے سات پیش آنا چائیے:یه خصوصیت اس لئے ضروری ہے  کیونکہ استاد کا سروکار  ہمیشہ چھوٹے بچوں کے ساتھ رہتا ہے، اور جو   بے مروّت اور سنگدل ہو وہ بچوں کے لطیف اور ظریف  روحیہ کے ساتھ  ارتباط قائم نہیں کر سکتا۔
۶۔پاکدامن ہو:  شاگرد اپنےاستاد پر پوری طریقہ سے اعتماد کرتے ہیں او ر استاد کو اپنا سر مشق قرار دیتے ہیں اس لئے اسکو پاکدامن ہوناضروری ہے۔
۷۔ظاھری نظافت ہونا چائیے:یہ اس لئے ضروری ہےکیونکہ  بچے  اسکے ظاہر کو دیکھتے ہیں ، اور جو کوئی انکو تمیز اور نظیف  نظرنہیں آتا وہ اس سے دوری اختیار کرتے ہیں اس طریقہ سے استاد کا کلام ان پر بے اثر ہو کر رہ جاتا ہے۔(۱)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

منبع:
[۱]۔   http://behtarinmoallem.blogfa.com

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
3 + 14 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 39