استاد شہید مرتضی مطہری علیہ الرحمہ کی کتب کی خصوصیات

Sun, 04/16/2017 - 11:16

خلاصہ: استاد شہید مرتضی مطہری نے مختلف موضوعات پر کتب تحریر کیں، ان کتب میں چند اہم خصوصیات پائی جاتی ہیں، حضرت امام خمینی رہ اور دیگر علماء نے آپ کی کتب کو سراہا ہے۔

استاد شہید مرتضی مطہری علیہ الرحمہ کی کتب کی خصوصیات

بسم اللہ الرحمن الرحیم

استاد شہید مرتضی مطہری علیہ الرحمہ کی کتب کی خصوصیات

استاد شہید کی کتب ایسی خصوصیات کی حامل ہیں جو دیگر کتب میں کم ہی دکھائی دیتی ہیں، خلاصہ طور پر وہ خصوصیات درج ذیل ہیں:

۱۔ عام فہم ہونا: کیونکہ استاد تحریر کرتے ہوئے، معاشرہ اور اس کی توانائی کو پیش نظر رکھتے تھے۔
۲۔ موضوعات کی وسعت اور مختلف ہونا: استاد نے اپنی تصنیفات اور تحقیقات کو کچھ خاص موضوعات میں محدود نہیں کیا اور مختلف مسائل پر توجہ دی ہے۔
۳۔ معاشرہ کی ضروریات پر توجہ: آپ کی مکتوبات، جبر اور شاہ کی حکومت کے دور میں ، مریض اور مغرب پسند معاشرے کی ضروریات کا حل پیش کرتی ہیں۔
۴۔ بہترین طریقوں کا استعمال: آپ کی کتب بہترین انداز اور انتہائی توجہ اور ظرافت کے ساتھ لکھی گئی ہیں۔
۵۔ تمام پہلوؤں پر توجہ: جو مطالب آپ نے تحریر کیے ہیں، آپ ان کے معانی کی گہرائی تک پہنچے ہیں اور ہر طرح کی چھان بین کے بعد ان کی اشاعت کے لئے قدم اٹھایا ہے۔
۶۔ انقلاب کی مختلف جہتوں کے لئے راستہ ہموار کرنا: استاد کی کتب درحقیقت ایک فکری اور نظریاتی انقلاب کا تجزیہ کرتی ہیں اور سیاسی انقلاب کا راستہ ہموار کرنے والی شمار ہوتی ہیں۔

شہید مطہری علیہ الرحمہ نے تقریبا ۱۳۲۵ شمسی (۱۹۴۶ء) سے قلم اٹھائی اور فلسفی، معاشرتی، اخلاقی، فقہی اور تاریخی مختلف موضوعات پر بہت ساری کتب تحریر کیں کہ جو اگرچہ مختلف موضوعات پر مشتمل ہیں، لیکن جیسا کہ استاد نے اپنی کتاب (عدل الٰہی) میں بیان کیا ہے کہ یہ تمام کتب واحد مقصد کا تعاقب کرتی ہیں۔

حضرت امام خمینی علیہ الرحمہ نے آپ کی تصنیفات کے بارے میں فرمایا: بلا استثنی اُن کی سب تصنیفات اچھی ہیں، اور عموم دینی علماء اور بزرگ اسلام شناس افراد نے اس سلسلہ میں یہی بیان کیا ہے کہ آپ کی تمام کتب مفید اور اثرانداز ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ماخوذ: کتاب زندگینامہ استاد مطہری، تالیف: جمعی از نویسندگان)

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
2 + 0 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 43