امریکیوں کے قول و فعل میں تضاد

Sun, 04/16/2017 - 11:16

رہبر انقلاب اسلامی نے امریکی حکام کو تمام دہشت گردوں سے بدتر قرار دیتے ہوئے فرمایا :امریکیوں کے قول و فعل میں تضاد ہے، کاغذوں پر ایران سے تعامل اور عمل میں مخالفت کر رہا ہے ۔

امریکیوں کے قول و فعل میں تضاد

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے محنت کشوں کے ہفتہ کی مناسبت سے ایران کے محنت کش طبقوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ جو اطلاعات مل رہی ہیں ان کے مطابق امریکی حکام بدستور بدنام زمانہ اور خطرناک دہشت گرد گروہوں کی مدد کر رہے ہیں اور وہ سارے دہشت گردوں سے زیادہ بدتر ہیں-

آپ نے فرمایا کہ امریکی حکام، ایران پر مختلف قسم کی پابندیاں باقی رکھنے کی باتیں کر کے اور ایرانو فوبیا پھیلا کر دوسرے ملکوں کے ساتھ ایران کے اقتصادی تعلقات اور تعاون کی راہ میں عملی طورپر رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں-

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ بینکنگ کے معاملات میں امریکیوں کی طرف سے کھڑی کی جانے والی رکاوٹیں امریکا کے تئیں ایران کی بداعتمادی اور بدظنی کا اہم سبب ہیں-

آپ نے فرمایا کہ اگر آج دنیا کے بڑے بڑے بینک، ایران کے ساتھ تعاون کرنے پر تیار نہیں ہیں تو وہ ایرانو فوبیا کی وجہ سے ہے جو امریکیوں نے پھیلا رکھا ہے اور بدستور اس کو ہوا دے رہے ہیں-

آپ نے ایران پر عائد پابندیوں کو باقی رکھنے پر امریکی حکام کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ امریکی حکام کہتے ہیں کہ ایران دہشت گردی کی حمایت کرتا رہا ہے اور دہشت گردی کی حمایت کرنے کی بنا پر ممکن ہے اس پر پابندیاں عائد کی جائیں-

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکیوں کے اس قسم کے بیانات کا پیغام، یہی ہے کہ ایران سے کوئی تجارتی معاملہ نہ کیا جائے اور اسی وجہ سے دیگر ملکوں کے بینک اور غیر ملکی سرمایہ کار ایران کے ساتھ معاملات کرنے سے خائف ہیں-

آپ نے فرمایا کہ امریکی حکام یہ دعوی کرتے ہیں کہ دیگر ممالک کی جانب سے ایران میں سرمایہ کاری نہ کئے جانے کی وجہ ایران کی داخلی صورت حال ہے جبکہ اس وقت علاقے میں ایران سے زیادہ محفوظ اور پرامن ملک کوئی نہیں ہے-

آپ نے فرمایا کہ ایران کے اندر امن و امان کی صورت حال خود امریکا سے کہیں زیادہ اچھی ہے جہاں روزانہ متعدد افراد مارے جاتے ہیں اور حتی یورپی ملکوں سے بھی زیادہ ایران میں امن و امان پایا جاتا ہے-

رہبر انقلاب اسلامی نے تاکید کے ساتھ فرمایا کہ دشمنوں کی ناپاک خواہشوں کے برخلاف ایران کے اندر امن و امان کی صورت حال انتہائی اعلی سطح کی ہے-

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امریکا کی دشمنی کے باوجود گذشتہ سینتیس برسوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ترقی و پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر یہ دشمنی، اگلے سو برس تک بھی جاری رہتی ہے تو ہم دشمنوں کی خواہشوں کے برخلاف آئندہ سو سال تک اسی طرح سے ترقی و پیشرفت کرتے رہیں گے-

رہبر انقلاب اسلامی نے اسلامی جمہوری نظام اور انقلاب کے تئیں محنت کش طبقوں کی وفاداری اور ثابت قدمی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے محنت کشوں کے مسائل و مشکلات کو حل کرنے اور داخلی پیداوار کو فروغ دیئے جانے پر تاکید فرمائی-  [1]

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ماخذ:

[1] www.abna.ir

Add new comment

Plain text

  • No HTML tags allowed.
  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Lines and paragraphs break automatically.
8 + 7 =
Solve this simple math problem and enter the result. E.g. for 1+3, enter 4.
ur.btid.org
Online: 59